تاریخ شائع کریں2017 29 June گھنٹہ 11:49
خبر کا کوڈ : 273264

کراچی: نماز عید کے اجتماعات بھی سوگ میں ڈوبے رہے

دکھ کی اس گھڑی میں تمام قوم متاثرین سانحہ پارہ چنار کے ساتھ ہے، علما کرام
کراچی سمیت پاکستان بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت اور احترام سے منائی گئی، شہدائے پارہ چنار کے غم میں نماز عید کے اجتماعات میں نمازیوں نے باووں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔
کراچی: نماز عید کے اجتماعات بھی سوگ میں ڈوبے رہے
 کراچی سمیت پاکستان بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت اور احترام سے منائی گئی، شہدائے پارہ چنار کے غم میں نماز عید کے اجتماعات میں نمازیوں نے باووں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔

عید الفطر کے موقع پر کراچی میں نماز عید کے چھوٹے بڑے سیکڑوں اجتماعات ہوئے، جن میں ملک کی ترقی، خوشحالی، سانحہ احمد پور شرقیہ، پارا چنار، کوئٹہ اور کراچی میں جاں بحق افراد کے لیے دعائیں کی گئیں، نماز عید کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

کراچی میں مسجد شاہ خراسان میں نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا، جہاں مولانا حسن عباس کی اقتدا میں نماز عیدالفطر ادا کی گئی،خطبہ نماز میں مولانا نے کہا کہ ماہ خدا ہم سے رخصت ہوگیا، جس نے ہمیں صبر، بھالئی، نیکی اور بھائی چارے کا سبق سکھایا، اب ہمیں چاہیئے کہ ہم اس درس کو فراموش نہ کردیں بلکہ آپنی آئندہ ذندگی کو اسی درس کے مطابق بسر کریں۔ نماز عید سے قبل شرکا کو سیاہ پٹیاں بھی تقسیم کی گئیں، جنھیں اپنے بازووں پر باندھ کر نماز عید ادا کی، جس مقصد سانحہ پارہ چنار کے خلاف احتجاج اور سوھ کا اظہار تھا۔

مسجد و امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی میں مولانا پروفیسر صادق حسن نے نماز عید پڑھائی، اپنے پہلے خطبے کا آغاز انھوں نے تسبیح واحد سے کیا اور کہا کہ ہم سب پر ایک اللہ کی عبادت فرض ہے، اسی نے ہم سب کو پیدا کیا اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے، انھوں نے کہا کہ ہمیں چاہیئے کہ ہم اس سے ڈرتے رہیں، اور اپنے فرائض اور دوسروں کے تمام حقوق دیانت داری سے ادا کرتے رہیں، دوسرے خبے میں مولانا پروفیست صادق حسن نے کہا کہ میری ذمہ داری ہے کہ میں آپ سب کو کچھ بتاوں، سیکڑوں افراد کا مجع یہاں سے کچھ لے کر جائے،آپ سب نے یقینا رمضان میں روزے تو رکھ لئے، لیکن اب ان روزوں اور ان عبادات کی زندگی آپ کے ہاتھوں میں ہے، یعنی آپ کوئی ایسا کوئی فعل انجام نہ دیں جس سے آپ کی تمام عبادتوں اور ریاضتوں کا ثمر ضائع ہوجائے، پارہ چنار کے متاثرین کا زکر کرتے ہوئے  انھوں نے کہا کہ آج ہم سے یہاں عید منارہے ہیں، لیکن اس خوشی کے لمحے میں ان مظلومین کو بھی یاد رکھیں، جو آج بھی اپنے مظلوم شہدا کے خون کے لئے انصاف کے منتظر سڑکوں پر بیٹھے ہیں، انھوں نے سانحہ شرقیہ پور میں جاں بحق ہونے والوں کے بھی رنج و غم کا اظہار کیا۔

 مسجد و امام بارگاہ باب العلم نارتھ ناظم آباد میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے نماز عید پڑھائی، جس میں پارہ چنار میں دہشت گردی کی نذر ہونے والے افراد کے لئے خصوصی دعا کی، مسجد خیرالعمل میں شیخ محمد حسن نے نماز عید کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ خوشی کے اس موقع پر ہمارے دل ماتثرین پارہ چنار کے ساتھ ہیں، عید کے موقع پر بھی ان کے دکھ اور غم کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

جامع مسجد و امام بارگاہ خوجہ اثنا عشری کھارادر میں مولانا طالب موسوی نے نماز عیدالفطر پڑھائی، خطبہ نماز میں انھوں نے لوگوں کو حق گوئی اور ایمانداری کی تلقین کے ساتھ رواداری اور مساوات کا درس دیا، انھوں نے کہا کہ سانحہ پارہ چنار پر دل خون کے آنسو رورہا ہے، حکومت شیعہ مسلمانوں کے تحفظ میں ناکام ہوگئی، اگر حقیقی معنوں میں قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد ہوتا اور تکفیری مدارس اور دہشت گرودوں کے خلاف آپریشن کیا جاتا تو آج یہ حالات نہیں ہوتے، ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم اپنے بھائیوں سے دور ہیں تو کیا ہوا، یہ عارضی فاصلہ ہمارے عزم و ہمت کے آگے کچھ حیثیت نہیں رکھتا، ہمارے دل آج بھی اپنے مظلوم بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ آخرمیں انھوں نے شہدائے پارہ چنار اور لواحقین کے لئے دعا کی۔

 اس کے علاوہ بفرزون میں جامع مسجد و امام بارگاہ باب النجف، عباس ٹاون، جامع مسجد شاہ نجف، جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد، جامع مسجد سبطین گلشن اقبال، مسجد و امام بارگاہ مدینتہ العلم گلشن اقبال، جامع مسجد یثرب ڈیفنس اور ملیر جعفرطیار سمیت دیگر مساجد و کھلے مقامات پر نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے، جن میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔

 نماز عید الفطر کے موقع پر کراچی میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات دیکھنے میں آئے، جہاں پولیس کے ساتھ رینجرز کے اہلکاروں نے بھی فرائض انجام دیئے۔ عید کے بعد بڑوں کی جانب سے جہاں ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، وہیں بچوں کی عیدی مہم بھی شروع ہوگئی ہے۔ عید کامزہ دوبالا کرنے کے لیے خواتین کی جانب سے بھی گھروں میں مزے مزے کے پکوانوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بچوں کی تفریح کے لیے مختلف شہروں میں میلے بھی لگائے گئے ہیں جبکہ جھولوں اور دیگر تفریحی سامان کے ساتھ کھانے پینے کی اشیا کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔

 واضح رہے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی نے سانحہ پارا چنار و  کوئٹہ کے شہداءو زخمیوں کے خانوادوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ملک بھر میں عید الفطر کے روز یوم سوگ منانے کا اعلان کیاتھا، ان کا کہنا تھا کہ عید پر تمام مساجد میں نمازی سیاہ پٹیاں باندھ کر نماز عید ادا کریں گے، جبکہ سانحہ پاراچنار و کوئٹہ کے خلاف احتجاج کریں گے۔

 
https://taghribnews.com/vdcd9s0xoyt05x6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ