تاریخ شائع کریں2017 22 July گھنٹہ 13:10
خبر کا کوڈ : 276216

فلسطینیوں پر غاصب صیہونی فوجیوں کے حملے میں ایک اور فلسطینی شہید

تحریک انتفاضہ قدس کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تین سو اکتالیس ہو گئی ہے
مسجد الاقصی کے اطراف میں نماز ادا کرنے والے فلسطینیوں پر غاصب صیہونی فوجیوں کے حملے میں ایک اور فلسطینی شہید ہو گیا۔
فلسطینیوں پر غاصب صیہونی فوجیوں کے حملے میں ایک اور فلسطینی شہید
مسجد الاقصی کے اطراف میں نماز ادا کرنے والے فلسطینیوں پر غاصب صیہونی فوجیوں کے حملے میں ایک اور فلسطینی شہید ہو گیا۔

ہمارے نمائندے کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے مذکورہ فلسطینی نوجوان کو مشرقی بیت المقدس کے علاقے جبل المکبر میں گولیوں کا نشانہ بنایا۔

اس فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد اکتوبر دو ہزار پندرہ سے جاری تحریک انتفاضہ قدس کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تین سو اکتالیس ہو گئی ہے۔

جمعے کی صبح فلسطینیوں کو نماز کی ادائیگی سے روکنے کی غرض سے مسجد الاقصی کا محاصرہ کرنے والے صہیونی فوجیوں کے حملے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

مسجدالاقصی کو ان دنوں صہیونی فوجیوں اور آبادکاروں کے حملے کا سامنا ہے اور اسرائیل نے فلسطینیوں کے مسجدالاقصی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdf90x9yt05x6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ