تاریخ شائع کریں2017 8 April گھنٹہ 15:31
خبر کا کوڈ : 264813

آل سعود اور آل خلیفہ کا گھناؤنا کردار اقوام عالم پر واضح ہوچکا ہے

آل سعود اور آل خلیفہ کا گھناؤنا کردار اقوام عالم پر واضح ہوچکا ہے
پاکستان میں اہل سنت کے معروف عالم دین نے اس بیان کیساتھ کہ آل سعود اور آل خلیفہ کا گھناؤنا کردار اقوام عالم پر واضح ہوچکا ہے، کہا کہ وہ اپنے علاوہ کسی کو مسلمان تصور کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں جبکہ امام کعبہ کے بیانات کی تو کوئی حیثیت ہی نہیں۔

پاکستان میں اہل سنت کے معروف، جید اور بزرگ عالم دین الشیخ احمد خان فضلی  نے کہا ہے کہ  سعودی عرب و یمن کا مسئلہ ہو یا شام کا مسئلہ ہو، بنیادی طور پر یہ سارے مسائل غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کو تحفظ دینے کے لئے کھڑے کئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شام ہی وہ ملک ہے جو اسرائیل کے خلاف کھڑا ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے اسے کمزور کیا جا رہا ہے۔

معروف عالم دین شیخ فضلی کے مطابق امام کعبہ کی حیثیت صرف ایک امام سے بڑھ کر نہیں، سعودی عرب کے انتظامی امور میں امام کعبہ کا کوئی کردار نہیں، سعودی عرب میں انتظامی عہدوں پر آل سعود براجمان ہیں، امام کعبہ چاہے جتنے بیانات دیتے رہیں لیکن اصل انتظامی امور آل سعود نے اپنے قبضے میں لے رکھے ہیں۔ 

امام کعبہ کے صرف بیانات ہیں، ان میں کوئی طاقت نہیں ہے، امام کعبہ کو لانے والے صرف اور صرف اپنی سیاسی پوزیشن کو پاکستان میں مستحکم کرنا چاہتے ہیں، اور عوام پر یہ تاثر چھوڑنا چاہتے ہیں کہ خانہ کعبہ والے ہمارے ساتھ ہیں۔ 

الشیخ احمد خان فضلی کا مزید کہنا تھا کہ آل سعود اور  آل خلیفہ کا گھناؤنا کردار اقوام عالم پر واضح ہو چکا ہے، وہ اپنے علاوہ کسی کو مسلمان تصور کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یمن کے حوالہ سے پارلیمان کا فیصلہ درست تھا، ہمیں اپنے سابق آرمی چیف کو نہیں بھیجنا چاہیے تھا۔
https://taghribnews.com/vdcdfo0xsyt09j6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ