تاریخ شائع کریں2017 4 October گھنٹہ 23:48
خبر کا کوڈ : 286981

کاتالونیا جلد اسپین سے علیحدگی کا اعلان کرے گی

کاتالونیا اسپین کا شمال مشرقی حصہ ہے :اسپین کے بادشاہ
امید ہے کہ ہسپانوی حکومت کاتالونیا کا کنٹرول سنبھالنے کی غلطی نہیں کرے گی: کارلس پوئیمونٹ
کاتالونیا جلد اسپین سے علیحدگی کا اعلان کرے گی
اسپین کی نیم خودمختار ریاست کاتالونیا کے رہنما کارلس پوئیمونٹ نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران کاتالونیا کی آزادی کا اعلان کردیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کارلس پوئیمونٹ نے کہا کہ ان کی حکومت رواں ہفتے کے اختتام یا اگلے ہفتے کاتالونیا کا اسپین سے علیحدگی کا اعلان کرے گی اور اس حوالے سے تاحال ان کی میڈریڈ حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی لیکن امید ہے کہ ہسپانوی حکومت کاتالونیا کا کنٹرول سنبھالنے کی غلطی نہیں کرے گی اگر میڈریڈ نے مداخلت کی کوشش کی تو بہت کچھ بدل جائے گا۔

دوسری جانب اسپین کے بادشاہ نے کاتالونیا میں آزادی کے ریفرنڈم کو ملکی وحدت کے لیے خطرناک اور ریاست کے لیے بے عزتی قرار دیا ہے۔ بادشاہ نے کہا کہ ریفرنڈم کا انعقاد کروانے والوں نے قانون کی حکمرانی کے اصولوں کو چیلنج کیا ہے۔

واضح رہے کہ کاتالونیا اسپین کا شمال مشرقی حصہ ہے جسے نیم خودمختار ریاست کی حیثیت حاصل ہے یہاں کی کل آبادی 75 لاکھ ہے اور نسبتاً یہ علاقہ اسپین کے دیگر شہروں سے زیادہ خوشحال ہے۔

اسپین کی حکومت اور سپریم کورٹ نے اس استصواب رائے کو غیر قانونی قرار دیا تھا جس کے بعد ہسپانوی پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ریفرنڈم کو روکنے کی بھرپور کوشش کی اور پولنگ اسٹیشنز کو بند کرکے وہاں موجود ووٹرز کو منشتر کرنے کے لیے ان پر ربڑ کی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں 900 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
https://taghribnews.com/vdcdj90xfyt0jn6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ