تاریخ شائع کریں2017 19 August گھنٹہ 19:53
خبر کا کوڈ : 280185

سعودی عرب جانے والے قطری حاجیوں کے بارے میں حکومت کو تشویش

سعودی ذرائع ابلاغ کا لب و لہجہ قطری عوام کے خلاف نفرت میں شدت پیدا کر رہا ہے
سعودی حکام نے تاحال، ادائیگی حج کے دوران قطری شہریوں کی سلامتی کے بارے میں ان کے ملک کی وزارت مذہبی امور کے سوالوں کا کوئی جواب نہیں دیا ہے
سعودی عرب جانے والے قطری حاجیوں کے بارے میں حکومت کو تشویش
حکومت قطر نے سعودی عرب جانے والے قطری عازمین حج کی سیکورٹی کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے ناروے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ سعودی حکام نے تاحال، ادائیگی حج کے دوران قطری شہریوں کی سلامتی کے بارے میں ان کے ملک کی وزارت مذہبی امور کے سوالوں کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی اور سعودی ذرائع ابلاغ کا لب و لہجہ قطری عوام کے خلاف نفرت میں شدت پیدا کر رہا ہے اور دوحہ کو اس پر سخت تشویش لاحق ہے۔قطر کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ، سعودی عرب جانے والے قطری عازمین حج کی سلامتی اور حفاظت کی تمام تر ذمہ داری، سعودی حکام پر عائد ہوتی ہے۔

قابل ذکر ہےکہ سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کے روز قطری عازمین حج کو زمینی راستے سے سعودی عرب آنے کی اجازت دے دی ہے۔سعودی عرب نے قطری حکومت کے مخالف شہزادے عبداللہ بن علی بن جاسم آل ثانی کی ثالثی کے بعد قطری شہریوں کو حج کی ادائیگی کی اجازت دی ہے-

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب قطری حکومت کے مخالف شہزادے عبداللہ بن علی بن جاسم آل ثانی کو قطر میں اقتدار کی کرسی پر بٹھانا چاہتاہے۔
https://taghribnews.com/vdcdjz0xkyt0jf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ