تاریخ شائع کریں2017 26 July گھنٹہ 15:19
خبر کا کوڈ : 276856

عرسال میں مزاحمت کی کامیابی باہمی اتحاد اور یکجہتی کا نتیجہ ہے

لبنانی فوج کو عرسال قصبے کے اطراف میں دفاعی لائن پر تعینات کر دیا گیا ہے
لبنانی فوج کو عرسال قصبے کے اطراف میں دفاعی لائن پر تعینات کر دیا گیا ہے
عرسال میں مزاحمت کی کامیابی باہمی اتحاد اور یکجہتی کا نتیجہ ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے لبنانی پارلمینٹ کے اراکین کو عرسال خطے میں مزاحمت کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ فتح باہمی اتحاد اور یکجہتی کا نتیجہ ہے.

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے لبنان کی مزاحمتی فرنٹ کے حمایتی گروپ کے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ ایک ملاقات میں لبنان کے علاقے عرسال میں دہشتگرد اور تکفیری عناصر پر لبنانی فوج اور مزاحمتی فرنٹ کی حالیہ فتح کو عالم اسلام کے لئے مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے بڑی سے بڑی کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔

محمد جواد ظریف نے مقبوضہ فلسطین کی حالیہ صورتحال اور ناجائز صہیونی حکومت کے جرائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرعالم اسلام اختلافات کو پس پشت ڈال دیں اور آپس میں متحد ہو جائیں تو صہیونی ہرگز اپنی جارحانہ کارروائیاں جاری نہیں رکھ سکیں گے.

اس ملاقات کے دوران فریقین نے اسلامی جمہوریہ ایران اور لبنان کے دوطرفہ تعلقات، شامی علاقے اور بین الاقوامی صورتحال کی تازہ ترین تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا.

واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان کے جوانوں نے ابتدائی تین دنوں میں لبنان کے ستر فیصد علاقوں کو دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے جبکہ آپریشن کے چوتھے دن عرسال کے مشرق میں واقع وادی الخیل اور حصن الخربہ کو بھی النصرہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کراتے ہوئے اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

وادی الخیل، عرسال میں النصرہ دہشت گرد گروہ کے سرغنہ ابومالک التلی کا مرکزتھا۔

لبنانی فوج کو عرسال قصبے کے اطراف میں دفاعی لائن پر تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ لبنان میں دہشت گردوں کا داخلہ روکا جا سکے۔

حزب اللہ لبنان کے جوانوں کی پیشقدمی کے باعث النصرہ گروہ کے بہت سے دہشت گرد عرسال کے ٹیلوں کے مشرق میں داعش کے زیر تسلط علاقوں کی جانب فرار کرگئے ہیں جبکہ بعض دہشت گرد لبنان کی سرحدوں پر واقع پناہ گزیں کیمپوں کی طرف بھاگ گئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdk90x9yt05j6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ