تاریخ شائع کریں2017 22 May گھنٹہ 15:52
خبر کا کوڈ : 268855

مسلکی عسکری اتحاد سے کسی خیر کی توقع نہیں

امریکی صدر کے دورے سے عالمی مسلکی اتحاد بے نقاب ہوگیا ہے
شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین سبزواری نے کہا ہے کہ مسلکی عسکری اتحاد سے کسی خیر کی توقع نہیں، ولادت پیغمبر حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم پر جشن عید میلادالنبی کو بدعت قرار دینے والوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد کا جشن کیسے منا لیا؟
مسلکی عسکری اتحاد سے کسی خیر کی توقع نہیں
شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین سبزواری نے کہا ہے کہ مسلکی عسکری اتحاد سے کسی خیر کی توقع نہیں، ولادت پیغمبر حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم پر جشن عید میلادالنبی کو بدعت قرار دینے والوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد کا جشن کیسے منا لیا؟

انہوں نے کہا کہ کس اسلام میں نامحرم عورت سے ہاتھ ملانا اور بے پردہ خواتین سے ملاقات جائز ہے، کیا یہ اسلام کی نمائندگی ہے؟ امریکہ کے ساتھ جو معاہدے کئے جا رہے ہیں، ان کی تفصیلات اور ہدف منظر عام پر آنا چاہیے، ہر جگہ پر مسلمانوں کو نقصان پہنچانے والا امریکہ شاہی خاندان کا محافظ کیسے بن گیا؟

علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ عالمی حالات کا تقاضاہے کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے دورے سے عالمی مسلکی اتحاد بے نقاب ہوگیا ہے، جس کا مقصد صرف اور صرف امریکی مفادات کا تحفظ اور غاصب اسرائیل کا دفاع ہے، جس کے فلسطینیوں کے خون میں ہاتھ رنگے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس انداز کا پروٹوکول ڈونلڈ ٹرمپ کو دیا گیا ہے، اس سے اندازہ ہو گیا ہے کہ عسکری اتحاد کے مقاصد کیا ہیں؟ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ سعودی عرب کی مسلم امہ میں اہمیت ہے اور وہ مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات حرمین شریفین کے محافظ ہونے کے دعویدار بھی ہیں، شاہی خاندان کی ڈونلڈ ٹرمپ کی بیوی اور بیٹی کیساتھ تصاویر اور شاہ سلمان کا نامحرم عورت سے مصافحہ کس اسلام کی نمائندگی ہے؟
https://taghribnews.com/vdcdkj0xkyt09j6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ