تاریخ شائع کریں2017 29 June گھنٹہ 11:10
خبر کا کوڈ : 273255

یورپی یونین نے روس پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لئے شرائط کا اعلان کر دیا

یہ پابندیاں جولائی 2014 میں روس پر یوکرین کے علاقے کریمیا سے الحاق اور یوکرین کے داخلی معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کرکے لگائی گئی تھیں
واضح رہے کہ روس اپنے اوپر لگائے گئے تمام تر الزامات کو مسترد کرتا چلا آ رہا ہے
یورپی یونین نے روس پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لئے شرائط کا اعلان کر دیا
یورپی یونین نے روس پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لئے شرائط کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے روس پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لئے شرائط کا اعلان کرتے ہوئے اسے امن معاہدے پر عمل درآمد سے مشروط کردیا ہے۔

یورپی یونین نے روس پرعائد اقتصادی پابندیوں میں باضابطہ طور پر 31 جنوری 2018 تک توسیع کرتے ہوئے پابندیوں کے خاتمے کو مینسک امن معاہدے پرعمل درآمد سے مشروط کیا ہے۔ یہ معاہدہ یوکرین میں قیام امن کے لیے 2015 میں فرانس، جرمنی، یوکرین اور روس کے درمیان طے پایا تھا۔

یورپی یونین کی جانب سے روس کی توانائی، دفاع اور مالیاتی اداروں کے ساتھ لین دین پر عائد پابندیوں کی مدت میں توسیع کے واضح امکانات تھے، یہ پابندیاں جولائی 2014 میں روس پر یوکرین کے علاقے کریمیا سے الحاق اور یوکرین کے داخلی معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کرکے لگائی گئی تھیں۔

برسلز میں گزشتہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں یورپی رہنماؤں نے روس پر عائد پابندیوں میں توسیع کی منظوری دی تھی۔ اجلاس میں فرانس اور جرمنی نے موقف اپنایا تھا کہ 2014 سے مشرقی یوکرین میں جاری تنازعےکے حل میں کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی لہٰذا روس پر پابندیاں برقرار رکھی جائیں۔

واضح رہے کہ روس اپنے اوپر لگائے گئے تمام تر الزامات کو مسترد کرتا چلا آ رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdks0xkyt05x6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ