تاریخ شائع کریں2017 20 January گھنٹہ 16:38
خبر کا کوڈ : 257596

قومی سرمایہ لوٹنے والوں نے پوری دنیا کے سامنے پاکستان کے وقار کو مجروح کیا ہے۔ علامہ راجہ ناصر

پانامہ کیس میں جرم ثابت ہونے پر وزیراعظم اور انکی کابینہ کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے، علامہ ناصر عباس
ملک کے نفع بخش اداروں کو نااہل لوگوں کے حوالے کرکے دانستہ طور پر خسارے کا شکار بنایا جا رہا ہے: راجہ ناصر
قومی سرمایہ لوٹنے والوں نے پوری دنیا کے سامنے پاکستان کے وقار کو مجروح کیا ہے۔  علامہ راجہ ناصر
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں حکمران خاندان کے بدلتے ہوئے بیانات نے اصل حقیقت کو آشکار کر دیا ہے۔ قوم کے سامنے جھوٹ بولنا وزیراعظم کے منصب کے شایان شان نہیں۔ قومی سرمایہ لوٹنے والوں نے پوری دنیا کے سامنے پاکستان کے وقار کو مجروح کیا ہے۔

پانامہ کیس کے متعلق روزانہ کی بنیاد پر سپریم کورٹ میں جاری سماعت پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیس میں اعلٰی عدلیہ کی طرف منصفانہ فیصلہ پاکستان کی تاریخ کا ایک روشن باب ثابت ہوگا۔ لوٹ مار اور کرپشن کرنے والوں کو جب تک سخت محاسبے کا سامنا نہیں کرنے پڑے گا، تب تک ایسے عناصر کے حوصلے بلند ہوتے رہیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کرپشن کے خاتمے کے لئے متعلقہ اداروں کی طرف سے سخت اقدامات اور کڑی سزائیں وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں۔ جو لوگ قومی خزانے کو ذاتی جاگیر سمجھ کر خرچ کرنے میں مگن رہے ہیں، ان کا احتساب عوام کرے گی۔ ملک کے نفع بخش اداروں کو نااہل لوگوں کے حوالے کرکے دانستہ طور پر خسارے کا شکار بنایا جا رہا ہے، تاکہ قومی اثاثوں کو کوڑیوں کے عوض اپنے ہی لوگوں میں فروخت کیا جا سکے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری  نے کہا کہ آف شور کمپنیوں کے حوالے سے حکومتی وزراء اور شخصیات کے متضاد بیان حکومتی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اقتدار کو بچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مارنے والے اگر وطن عزیز کے استحکام کے لئے مخلصانہ کردار ادا کرتے تو آج ملک کے حالات قدرے مختلف ہوتے۔ انہوں نے کہا ملکی سرمایہ لوٹنے والوں کی پاکستانی سیاست میں قطعاََ گنجائش نہیں ہونی چاہئیے۔ اگر وزیراعظم نواز شریف پر یہ جرم ثابت ہو جاتا ہے تو پھر انہیں اور دیگر تمام معاونین کو پارلیمنٹ کے لئے تاحیات نااہل قرار دیا جانا چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdcdn50x9yt0kk6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ