تاریخ شائع کریں2017 2 March گھنٹہ 15:34
خبر کا کوڈ : 261645

جناب سیدہ (س) کا یوم شہادت

تمام مساجد و امام بارگاہوں میں نوحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے
مقدس روضوں کی فضا اہلبیت اطہار (ع) کے شیدائیوں کی آہ و بکا سے گونج رہی ہے
جناب سیدہ (س) کا یوم شہادت
پیغمبر اسلام (ص) کی لخت جگر، بی بی دو عالم جناب سیدہ (س) کے یوم شہادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں خاص طور سے مشہد المقدس اور قم المقدسہ میں ہر طرف مجلس عزاء اور ماتم و سینہ زنی کا سلسلہ جاری ہے۔ تمام مساجد و امام بارگاہوں میں نوحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے اور جلوس عزا نکالے جا رہے ہیں۔ مساجد، امام بارگاہوں اور مذہبی مقامات نیز سڑکوں پر سیاہ پرچم نصب ہیں۔

مشہد المقدس میں فرزند رسولۖ حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور قم المقدسہ میں حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے روضہائے مبارک میں عزاداروں کا جم غفیر ہے جہاں اہلبیت اطہار (ع) کے عقیدت مندوں کی جانب سے اشکبار آنکھوں سے شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے پرسہ پیش کیا  جا رہا ہے۔ مقدس روضوں کی فضا اہلبیت اطہار (ع) کے شیدائیوں کی آہ و بکا سے گونج رہی ہے۔ سوگواروں و عزاداروں کی جانب سے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ بی بی دو عالم حضرت فاطمہ زہرا (س) کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی لخت جگر، شہزادی کونین، حضرت فاطمہ زہرا (س) کے یوم شہادت کی مناسبت سے سحر عالمی نیٹ ورک، اہلبیت اطہار علیہم السلام کے تمام چاہنے والوں کی خدمت میں بادل مغموم تعزیت پیش کرتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdof0xkyt0996.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ