تاریخ شائع کریں2017 27 September گھنٹہ 00:03
خبر کا کوڈ : 285748

میانمار کی فوج مسلمانوں کے خلاف جنگی جرائم کی مرتکب

میانمار حکومت انسانیت سوز جرائم کی مرتکب ہورہی ہے، ہیومن رائٹس واچ
برمی فوج ریاست راکھائن سے مسلمانوں کو جبراً سے بے دخل کررہی ہے، ہیومن رائٹس واچ
میانمار کی فوج مسلمانوں کے خلاف جنگی جرائم کی مرتکب
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر میانمار کی حکومت کو انسانیت سوز جرائم کا مرتکب قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میانمار پر اقتصادی پابندیاں اور ہتھیاروں کی فروخت پر پابندیاں عائد کی جائیں۔

ہیومن رائٹس واچ کے لیگل اینڈ پالیسی ڈائریکٹر جیمز روس کا کہنا ہے کہ برمی فوج ریاست راکھائن سے مسلمانوں کو جبراً بےدخل کررہی ہے۔

علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے کہا ہے کہ نقل مکانی کرنے والے 4 لاکھ 80 ہزار روہنگیا مہاجرین کو خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کے لیے پہلے سے دگنا فنڈز درکار ہیں۔

ادھر میانمار حکومت کے ترجمان نے ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے انسانیت سوز جرائم کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کے کوئی شواہد نہیں کہ برمی حکومت انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے۔

میانمار نے اقوام متحدہ کے اس بیان کو بھی یکسر مسترد کردیا کہ برمی فورسز مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہیں۔

خیال رہے کہ رواں برس 25 اگست سے شروع ہونے والی کشیدگی کے بعد سے اب تک سیکڑوں روہنگیا مسلمان شہید جب کہ 4 لاکھ سے زائد بنگلا دیش ہجرت کر چکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdok0xjyt0j56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ