تاریخ شائع کریں2017 27 May گھنٹہ 10:55
خبر کا کوڈ : 269340

سعودی عرب میں چودہ شیعہ جوانوں کو سزائے موت کا حکم

القطیف کے شیعہ مسلم نوجوانوں کو یہ سزا دو ہزار گیارہ کے پرامن مظاہروں میں شرکت کرنے پر انسداد دہشت گردی کی نمائشی عدالت میں سنائی گئی
ریاض کی نمائشی عدالت نے القطیف کے چودہ شیعہ مسلم نوجوانوں کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔
سعودی عرب میں چودہ شیعہ جوانوں کو سزائے موت کا حکم
ریاض کی نمائشی عدالت نے القطیف کے چودہ شیعہ مسلم نوجوانوں کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔

لبنان کے المنار ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ آل سعود کی ایک نمائشی عدالت نے القطیف سے تعلق رکھنے والے چودہ مسلم نوجوانوں کو سزائے موت سنائی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق القطیف کے شیعہ مسلم نوجوانوں کو یہ سزا دو ہزار گیارہ کے پرامن مظاہروں میں شرکت کرنے پر انسداد دہشت گردی کی نمائشی عدالت میں سنائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ریاض کی نمائشی انسداد دہشت گردی عدالت نے ان شیعہ مسلم نوجوانوں کو اپنے دفاع کے لئے وکیل کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ سعودی عرب کے مشرقی علاقے القطیف میں شیعہ مسلمان کئی سال سے اپنے بنیادی انسانی اور شہری حقوق کی بحالی کے لئے پرامن تحریک چلا رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdon0xzyt09s6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ