تاریخ شائع کریں2017 20 February گھنٹہ 15:46
خبر کا کوڈ : 260736

پاکستان میں دہشت گردی پر اظہار افسوس:پوپ فرانسس

دعا گو ہوں ان پاکستانیوں اور عراقیوں کے لیےجو دہشت گردی کی ظالمانہ کارروائیوں کاشکار ہوئے
حضرت لعل شہبازقلندرکےمزارپر سہون میں خودکش حملے سے 80 افراد جاں بحق ہوئےتھے
پاکستان میں دہشت گردی پر اظہار افسوس:پوپ فرانسس
کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے سہون سمیت پاکستان بھرمیں دہشت گردی کے واقعات پراظہار افسوس کیا ہے اور کہا کہ وہ دعاگوہیں کہ نفرت سے بھرے دلوں میں امن جگہ پالے۔

ویٹی کن بھی پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی پر اداس ہے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنے خطاب میں پاکستان اور عراق میں ایک ہی روز ہوئی دہشت گردی سے متاثر افراد کو بھی یاد کیا۔

پوپ نے کہا کہ دعا گو ہوں خصوصاً ان عزیز پاکستانیوں اورعراقیوں کے لیے جوحالیہ دنوں میں دہشت گردی کی ظالمانہ کارروائیوں کاشکار ہوئے۔ ان کے لیے دعاکی جائے جو نشانہ بنے اور زخمی ہوئے۔

حضرت لعل شہبازقلندرکےمزارپر سہون میں خودکش حملےسے80 افراد جاں بحق ہوئےتھے۔ اسی روز بغداد میں بھی دھماکے سے پچپن افراد سے جینے کاحق چھین لیا گیا تھا۔پوپ نے ویٹی کن سٹی میں جمع افراد سے کہا کہ متاثرین کے لیے چند لمحے خاموشی کے عالم میں گزاریں۔

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوانے کہا کہ روح کی گہرائیوں سے دعا کی جائے کہ نفرت سے بھرے ہر دل میں امن جگہ پالے جیساکہ خدا چاہتا ہے،،دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے پوپ کہتے رہے ہیں کہ دنیا حالت جنگ میں ہے،
وجہ واضح ہے کہ یہاں امن نہیں۔

دعا گو ہوں ان پاکستانیوں اور عراقیوں کے لیےجو دہشت گردی کی ظالمانہ کارروائیوں کاشکار ہوئے
https://taghribnews.com/vdcdsz0x9yt0956.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ