تاریخ شائع کریں2016 5 November گھنٹہ 16:57
خبر کا کوڈ : 250034

بھارت کا جنگی جنون

بھارت،جاپان سے جدید نوعیت کے ایک درجن یو ایس ٹو آئی طیارے خریدے گا
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نومبر کے دوسرے ہفتے میں جاپان کا دورہ کریں گے
بھارت کا جنگی جنون
جنگی جنون میں مبتلا بھارت مختلف ممالک سے اسلحہ خرید کر خطے کی سیکیورٹی کے لئے بھی خطرہ بنتا جارہا ہے اور اب بھارت نے جاپان سے  دس ہزار کروڑ روپے مالیت کے جدید ترین طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نومبر کے دوسرے ہفتے میں جاپان کا دورہ کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان سول نیوکلیئر کوآپریشن کے معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اس دورے میں جاپان سے جدید نوعیت کے ایک درجن یو ایس ٹو آئی طیارے خریدنے کا معاہدہ بھی کرے گا۔دو روز بعد وزیر دفاع منوہر پاریکر کے زیر صدارت ڈیفنس ایکویزیشنز کونسل کا اجلاس ہو گا جس میں جاپان سے یو ایس ٹو آئی پراجیکٹ کے تحت 12 طیارے خریدنے کے لئے مفاہمتی یادداشت کے معاملات طے کئے جائیں گے۔

پانی کی سطح اور خشکی پر اترنے اور پرواز کرنے کے قابل، ایسے 6 طیارے بھارتی بحریہ اور 6 کوسٹ گارڈز کو فراہم کئے جائیں گے.
https://taghribnews.com/vdcdsz0xoyt0kz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ