تاریخ شائع کریں2017 25 July گھنٹہ 18:53
خبر کا کوڈ : 276720

شام میں امریکی فوجیوں کا وجود حکومت شام کی درخواست پر نہیں ہے

شام میں ہمارا وجود غیر قانونی ہے;امریکی فوجی کمانڈر
شام میں روس کے فوجیوں کا وجود حکومت شام کی درخواست کی بنا پر قانونی حیثیت رکھتا ہے۔ امریکی فوجی کمانڈر
شام میں امریکی فوجیوں کا وجود حکومت شام کی درخواست پر نہیں ہے
امریکہ کے ایک فوجی کمانڈر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ شام میں امریکی فوجیوں کا وجود غیر قانونی ہے۔ امریکی فوج کے آپریشنل کمانڈر جنرل ریمنڈ تھومس نے اتوار کے روز ریاست کلراڈو میں سیکورٹی کانفرنس میں کہا کہ شام میں امریکی فوجیوں کا وجود بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے جبکہ اس ملک میں روس کے فوجیوں کا وجود حکومت شام کی درخواست کی بنا پر قانونی حیثیت رکھتا ہے۔

امریکہ کے اس فوجی کمانڈر نے کہا کہ شام میں امریکی فوجیوں کا وجود حکومت شام کی درخواست پر نہیں ہے اس لئے بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔جنرل تھومس نے کہا کہ اپنے قانونی وجود کی بنا پر روسی فوجی، شام میں امریکی فوجیوں کے لئے مسائل پیدا کر سکتے ہیں اور وہ شام سے امریکی فوجیوں کو نکال باہر کرنے کے لئے قانون سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdx90xzyt0556.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ