تاریخ شائع کریں2017 8 August گھنٹہ 14:57
خبر کا کوڈ : 278629

سعودی شاہ، فلسطین اور بیت المال

سعودی عرب، عراق کے خلاف سازش میں شریک ہے اور اپنی ہی عوام کو العوامیہ میں خاک و خون میں غلطاں کر رہا ہے
سعودی شاہ، فلسطین اور بیت المال
افسوس کا مقام ہے کہ سعودی شاہ اپنی چھٹیاں منانے یورپ گئے ہوئے ہیں اور بیت المال مسلمانوں کے بارے میں عرب امت کے بارے کچھ نہیں کر رہا، دہشت گردی کے مقابلے میں انھوں نے آنکھیں موند لی ہیں۔

ایک طرف بعض سعودی جرائد اس بات کا دعویٰ کر رہے ہیں کہ ملک سلمان نے مسجد اقصیٰ کے بند دروازے کھلوائے ہیں قدس کے بحران کو حل کیا ہے جبکہ وہ چھٹیاں منانے اور موج مستی میں لگے ہوئے ہیں۔

فلسطین اور وہاں شہید ہونے والے افراد کے سلسلے میں، مسجد اقصیٰ کے دفاع کے سلسلے میں آج سعودی عرب کا کیا مقام ہے کیا کردار ہے؟ کہ جو مسجد اقصیٰ کے بارے میں جھوٹے دعوے کر رہا ہے فلسطینیوں کا خون پائمال کررہا ہے ،جبکہ وہ موج مستی میں لگے ہیں، انور عشقی اسرائیلی حکام سے ملنے گئے ہیں تاکہ اسرائیل اورسعودی روابط معمول پر آئیں اور سعودی عرب میں امن قائم کرنے کے لئے موسادسے ہم آہنگی ہوسکے۔

سعودی حکام کو اس طرح کے بیانات دیتے ہوئے  شرم آنی چاہیے، انکو تو معلوم بھی نہیں ہوگا کہ کیا ہو گیا، یہ فلسطینی ہیں کہ جنہوں نے قوت و حوصلے کے ساتھ جانفشانی کے ساتھ خود ہی مسجد اقصیٰ کا دفاع کیا ہے، انھوں نے اسرائیل کے خلاف قیام کیاہے ۔

امت کی نگاہوں میں اس کذاب میڈیا کی کوئی حیثیت نہیں، کیونکہ سعودی عرب اور صہیونی اپنے  مشترکہ  دشمن یمن کے لوگوں کے قتل میں شریک ہیں تو وہ ہرگز فلسطینوں کی حمایت نہیں کر سکتے ۔

 سعودی عرب نے دہشت گردوں کا شام میں اسلحہ پہنچایا تاکہ شام کی عوام کہ جو فلسطین کے مدافع ہیں، انکا قتل کیا جائے تو ان سے کوئی امید نہیں کہ وہ مسجد اقصیٰ کی کو ئی خدمت کریں گے۔

سعودی عرب، عراق کے خلاف سازش میں شریک ہے اور اپنی ہی عوام کو العوامیہ میں خاک و خون میں غلطاں کر رہا ہے، وہ اسرائیل کے سامنے کھڑے ہونے کی ہمت نہیں کر سکتا، بلکہ ہمیشہ سکوت طاری رکھے گا، تاکہ اس کے اور اسرائیل کے رابطے معمول کے مطابق قائم ہو جا ئیں،بلکہ اسکا اعلان کرنا باقی رہ گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdxj0xnyt0596.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ