تاریخ شائع کریں2017 29 May گھنٹہ 15:40
خبر کا کوڈ : 269629

ٹرمپ پر انحصار سے سعودی عرب کو کچھ حاصل نہیں ہوگا

فلسطینی مظلوم عوام کی کامیابی کی وجہ اسلامی مزاحمتی تنظیم اور فلسطینی گروہوں کے درمیان باہمی اتحاد ہے
ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر انحصار کرنے سے سعودی عرب اور بحرین کو کچھ حاصل نہیں ہوگا.
ٹرمپ پر انحصار سے سعودی عرب کو کچھ حاصل نہیں ہوگا
ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر انحصار کرنے سے سعودی عرب اور بحرین کو کچھ حاصل نہیں ہوگا.

حسین امیرعبداللہیان نے گزشتہ روز تہران میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے دفتر کے سربراہ 'خالد القدومی' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے ایرانی اسپیکر 'علی لاریجانی' کی جانب سے 'اسماعیل ہنیہ' کو فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم، حماس کے نئے سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مظلوم فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت جاری رہے گا.

فلسطینی انتفاضہ کی حمایت کی بین الاقوامی کانفرنس کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ فلسطینی مظلوم عوام کی کامیابی کی وجہ اسلامی مزاحمتی تنظیم اور فلسطینی گروہوں کے درمیان باہمی اتحاد ہے اور حزب اللہ لبنان، حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد ناجائز صہیونیوں کی سازشوں کی ناکام کررہے ہیں.

امیرعبداللہیان نے کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت نے سعودی عرب اور امریکہ کی حمایت کے لئے عالم دین 'آیت اللہ عیسی قاسم' کے گھر کو فوجی محاصرہ کیا ہے جبکہ ان کے ایسے اقدام بحرین کے داخلی بحران اور یمنی مظلوم لوگ کے دمن کو بڑھ رہا ہے.

ایرانی پارلیمنٹ کے خصوصی مشیر نے ناجائز صہیونی حکومت کی کاروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عربی اسرائیلی تعلقات کو معمول پر لانا حاصل نہیں ہوگا اور قدس مسلمانوں کے پہلا قبلہ باقی رہے گا.

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں جھوٹے اتحادی کی تشکیل کے لئے یہودیوں کا مقصد فلسطین اور قدس کے مسئلے کو بھولنا ہے لیکن فلسطین کے بحران اسلامی دنیا کی پہلی ترجیح ہے.

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سربراہ نے کہا کہ حماس اپنی نئی دستاویز پیش کرنے کے ساتھ گزشتہ عقائد کو چھوڑ نہیں کرے گا اور ہم نے نئی دستاویز میں فلسطین کی سالمیت کو برقرار رکھنا، ناجائز صہیونی حکومت کو تسلیم نہ کرنا، قدس مسلمانوں کا پہلا قبلہ اور فلسطینی مہاجروں کی واپسی پر زور دیا ہے.

خالد القدومی نے امریکی صدر ٹرمپ کے سعودی عرب کے حالیہ دورے کے حوالے سے کہا کہ یہ دورے کا مقاصد بالکل واضح اور یہ دنیا بھر میں پریشانی کی نشاندہی کرتا ہے.

انہوں نے تہران میں منعقدہ انتفاضہ فلیسطین کی حمایت کے لئے منعقدہ چھٹویں عالمی کانفرنس میں ایرانی سپریم لیڈر کی موجودگی کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی کانفرنس اسلامی جمہوریہ ایران کی فلسطین کی بھرپور حمایت کی نشانی ہے.
https://taghribnews.com/vdcdxn0xnyt0996.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ