تاریخ شائع کریں2017 26 July گھنٹہ 17:33
خبر کا کوڈ : 276900

خودکش حملہ آور کے کراچی میں داخل ہونے کا الرٹ جاری

اطلاع ملی ہے کہ خودکش حملہ آور (نوجوان) کراچی میں داخل ہوا ہے۔
حساس ادارے کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ سمیت آئی جی سندھ اورکراچی پولیس چیف کو ایک الرٹ لیٹر جاری
خودکش حملہ آور کے کراچی میں داخل ہونے کا الرٹ جاری
پاکستان: کراچی، محکمہ داخلہ سندھ سمیت آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف کو ایک الرٹ لیٹر جاری کیا گیا ہے جس میں اس بات کی اطلاع ملی ہے کہ خودکش حملہ آور (نوجوان) کراچی میں داخل ہوا ہے۔

حساس ادارے کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ سمیت آئی جی سندھ اورکراچی پولیس چیف کو ایک الرٹ لیٹر جاری کیا گیا ہے جس میں بتایاگیا ہے کہ باوثوق ذرائع سے اس بات کی اطلاع ملی ہے کہ خودکش حملہ آور (نوجوان) سفید رنگ کی ٹویوٹا کرولا کار نمبر 26582 کے ہمراہ کراچی میں داخل ہوا ہے۔

خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ کار سوار خودکش حملہ آور وہیکل بون امپروائس ایکسپلوزیو ڈیوائس (VBIED) کے ذریعے کراچی ایئر پورٹ پر حملہ کر سکتا ہے لہٰذا اس حوالے سے شہرمیں ہر سطح پر انتہائی فل پروف سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایاجائے۔
https://taghribnews.com/vdcdz90xzyt05n6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ