تاریخ شائع کریں2016 15 December گھنٹہ 15:45
خبر کا کوڈ : 253905

وحدت امت مسلمہ کی حیات اور شخصیت ہے:آیت اللہ اراکی

تیسویں بین الاقوامی وحدت کانفرس کی افتتاحی تقریب سےآیت اللہ اراکی کا خطاب
ہر طرح کا رویہ اور گفتگو جو اسلامی معاشرے میں تنازعے اور انتشار کا باعث بنے وہ اسلامی تعلیمات اور شریعت محمد (ص) کے مقابلے میں ہے۔آیت اللہ اراکی
وحدت امت مسلمہ کی حیات اور شخصیت ہے:آیت اللہ اراکی
آیت اللہ اراکی  نے تیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ: وحدت امت مسلمہ کی حیات اور شخصیت ہے/ فرقہ واریت کا فتنہ اور مسلمانوں کی داخلی جنگ امریکا، برطانیہ اور غاصب صیہونی کی منحوس مثلث  کی چال ہے

آیت اللہ اراکی نے مزہد کہا کہ: فرقہ واریت کا فتنہ، اور آخری چند سالوں میں مسلمانوں کی داخلی جنگ  امریکا، برطانیہ اوراسرائیلی منحوس مثلث کی چال ہے، متاسفانہ علاقے کے بعض ممالک کے غافل سربراہ اُن کے جال میں آکر اُن کی بھڑکائی آگ میں جل گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی تقریب (تنا) کی رپورٹ کے مطابق، مجمع جہانی تقریب مذاہب سلامی کے سیکریٹرجنرل، آیت اللہ "محسن اراکی" نے تیسویں بین الاقوامی وحدت کانفرس کی افتتاحی تقریب جو اسلامی ممالک کے سیمینار ہال میں منعقد ہوئی، اپنی تقریر کے دوران رسول اکرم (ص) اور امام صادق (ع) کی ولادت کے ایام کی مبارکباد دی اور اس کانفرنس میں موجود دنیائے اسلام سے آئے ہوئی بزرگ شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔


آیت اللہ اراکی نے چند اہم مطالب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار نظر کیا کہ: قرآن کی آیات کی بنیاد پر جیسے "إِنَّ هَـذِهِ أُمَّتُكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَأَنَا رَبُّكُمْ فَاعْبُدُونِ"امت مسلمہ کی وحدت نہ صرف ایک ٹکنیک اور نہ حتی ایک طولانی اسٹرٹیجک ہے بلکہ امت مسلمہ کی شخصیت اور حیات کی بنیاد ہے؛ اس طرح سے کہ اس آیہ کریمہ "إنَّ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا لَّسْتَ مِنْهُمْ فِي شَيْءٍ"کی بنیاد پر  فتنہ گری، اختلافات اور فرقہ واریت، رسول اکرم (ص) کی ذات سے رابطے کو قطع کر رہی ہے جو اسلامی معاشرے کی بنیادی شخصیت ہیں۔

آیت اللہ اراکی نے مزید کہا کہ: حتی اس آیت "شَرَعَ لَكُم مِّنَ الدِّينِ مَا وَصَّى بِهِ نُوحًا وَالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ وَمَا وَصَّيْنَا بِهِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى وَعِيسَى أَنْ أَقِيمُوا الدِّينَ وَلَا تَتَفَرَّقُوا فِيهِ" کہ بنیاد پر جو تمام الٰہی ادیان کو وحدت اور دین میں ہر طرح کے تفرقہ سے روک رہی ہے۔  لہذا ہر طرح کا رویہ اور گفتگو جو اسلامی معاشرے میں تنازعے اور انتشار کا باعث بنے وہ اسلامی تعلیمات اور شریعت محمد (ص) کے مقابلے میں ہے۔

آیت اللہ اراکی نے کہا کہ" تمام مسلمانوں بلکہ تمام الٰہی ادیان کی پیروی کرنے والوں کو دعوت دی کہ وحدت کی طرف بڑھیں اور اُسے پائیدار  اور مستحکم بنانے میں ہر طرح کی کوشش کریں۔ 
https://taghribnews.com/vdcdzs0xkyt0kn6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ