تاریخ شائع کریں2015 3 August گھنٹہ 12:25
خبر کا کوڈ : 200408

کانگریس کی جانب سے جوہری معاہدے کو مسترد کئے جانے کے نتائج

کانگریس کی جانب سے جوہری معاہدے کو مسترد کئے جانے کے نتائج
امریکی کانگریس کے ایک ڈیموکریٹ رکن سیتھ مولٹن نے کانگریس کی جانب سے جوہری معاہدے کو مسترد کئے جانے کے نتائج کی بابت خبردار کیا ہے۔
کانگریس کی جانب سے جوہری معاہدے کو مسترد کئے جانے کے نتائج

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹ رکن سیتھ مولٹن نے کہا ہے کہ مذاکرات کا بہترین ممکنہ نتیجہ حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے امریکی کانگریس کی جانب سے جوہری معاہدے کو مسترد کئے جانے کے نتائج کی بابت خبردار کیا- سیتھ مولٹن نے ایٹمی معاہدے کو عالمی امن کے حوالے سے بہترین نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ وہ خود بھی ایٹمی معاہدے کے حق میں ووٹ دیں گے اور کانگریس کے دیگر ارکان کو بھی اس کی حمایت کرنے کی ترغیب دلائیں گے۔ رپورٹوں کے مطابق سیتھ مولٹن، اس معاہدے کی حمایت میں مقبوضہ فلسطین میں بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکی کانگریس کی اکثریت ری پبلکن اراکین پر مشتمل ہے جو صیہونی حکومت کی مانند ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے ایٹمی معاہدے کے خلاف ہیں۔ ایران کے ساتھ طے پانے والے ایٹمی معاہدے پر امریکی کانگریس میں آئندہ ستمبر کے مہینے میں ووٹنگ ہو گی۔ قابل ذکر ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ممالک نے گذشتہ چودہ جون کو ایٹمی مفاہمت کے حوالے سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں ایران کے جوہری حق کو تسلیم کرنے کے علاوہ ایران پر عائد تمام پابندیوں کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdzz0xjyt0zo6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ