تاریخ شائع کریں2015 2 August گھنٹہ 13:34
خبر کا کوڈ : 200309

مسلمان ڈاکٹروں کی آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

مسلمان ڈاکٹروں کی آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر
اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر مشہد میں دنیا بھر کے مسلمان ڈاکٹروں کی آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ہے۔
مسلمان ڈاکٹروں کی آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم کے رکن علی قیومی نے ہفتے کے دن مشہد میں منعقدہ اس تنظیم کی آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب میں کہا کہ اس کانفرنس کا انعقاد دنیا بھر کے مسلمان ڈاکٹروں کی زیادہ سے زیادہ قربت کا باعث بنا۔ علی قیومی کا مزید کہنا تھا کہ تہران اور اس تنظیم کے ہیڈکوارٹر لندن میں دو مشترکہ دفاتر کے افتتاح کے بعد ایران اور اسلامی ممالک کے باہمی تعلقات کی سطح بلند ہو جائے گی۔ دنیا بھر کے مسلمان ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم کے رکن علی قیومی کا مزید کہنا تھا کہ اس تنظیم کی رکنیت حاصل کرنے کے خواہاں ڈاکٹر ان دفاتر سے رجوع کر کے اس تنظیم کے ساتھ اپنا رابطہ برقرار کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ مشہد میں تین دن تک جاری رہنے والی دنیا بھر کے مسلمان ڈاکٹروں کی آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس میں تین سو ڈاکٹروں نے شرکت کی اور اس میں ایک سو تیس مقالے پیش کئے گئے۔
https://taghribnews.com/vdcdzz0xnyt0zs6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ