>> سعودی عرب نے آج یمن کے کئی شہروں پر بمباری کی | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2017 16 August گھنٹہ 16:43
خبر کا کوڈ : 279809

سعودی عرب نے آج یمن کے کئی شہروں پر بمباری کی

سعودی عرب نے صوبہ صعدہ اور صوبہ عمران پر کئی بار فضائی حملے کئے ہیں
سعودی عرب کی یمن کے نہتے عوام کے خلاف جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے
سعودی عرب نے آج یمن کے کئی شہروں پر بمباری کی
انصاراللہ سائٹ  کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی یمن کے نہتے عوام کے خلاف جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے ، سعودی عرب نے آج یمن کے کئی شہروں پر بمباری کی ہے۔

یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے اتحاد نے صوبہ حجہ کے شہر میدی پر 5 بار بمباری کی جبکہ المخا کے مشرق میں واقع یختل شہر پر 4 فضائی حملے کئے ہیں۔

یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے صوبہ صعدہ اور صوبہ عمران پر بھی کئی بار فضائی حملے کئے ہیں جن میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب المیسرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی اتحادی افواج کی ایک گاڑی کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یمنی سرکاری فوج نے جیزان کےعلاقے عوجبہ میں ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر متعدد سعودی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یمنی سرکاری فوج کے حملوں کا نشانہ بننے والی گاڑی میں سوار تمام سعودی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

دوسری طرف صوبہ تعز کے علاقے المنصب کی پہاڑیوں پر سعودی اتحادی افواج کے حملوں کو پسپا کرتے ہوئے انہیں پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔

یمنی سرکاری فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی فوج المنصب کی پہاڑیوں پر قبضہ کرنا چاہتے تھے تاہم یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی کی وجہ سے پسپا ہو کر واپس چلے گئے۔

جوابی کارروائی میں سعودی اہلکاروں کو ناقابل تلافی نقصانات ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن میں اپنی کٹھ پتلی سرکار کے قیام اور اس ملک کے مفرور و مستعفی صدر کو اقتدار میں لانے کے لئے دو سال سے زائد عرصہ سے یمن پر جنگ مسلط کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں بے گناہ شہری شہید اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

 
https://taghribnews.com/vdce7o8wojh8fvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ