تاریخ شائع کریں2017 26 July گھنٹہ 18:01
خبر کا کوڈ : 276901

مقبوضہ کشمیر، شبیراحمد شاہ گرفتار

شبیر احمد شاہ کو کیوں گرفتار کیا گیا اس بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا
مقبوضہ کشمیر، شبیراحمد شاہ کو سرینگر سے گرفتار کر لیاگیا
مقبوضہ کشمیر، شبیراحمد شاہ گرفتار
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری اور جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیراحمد شاہ کو گزشتہ رات سرینگر سے گرفتار کر لیا جہاں وہ کئی برسوں سے گھرمیں نظر بند تھے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان نے سرینگر میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی پولیس اور مقبوضہ علاقے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شبیر احمد شاہ کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کر کے ہمہامہ تھانے میں منتقل کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ شبیر احمد شاہ کو کیوں گرفتار کیا گیا اس بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔یاد رہے کہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے پیر کو حریت رہنماؤں الطاف احمد شاہ، معراج الدین کلوال، پیر سیف اللہ، ایاز محمد اکبر شاہد الاسلام اور نعیم احمد خان کو سرینگر سے جبکہ فاروق احمد ڈار کو نئی دلی سے گرفتار کیا تھا۔

نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی نے گرفتار رہنماؤں کو منگل کے روز نئی دلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت میں پیش کرنے کے بعد ان کا دس روز ریمانڈ حاصل کر لیا۔ دریں اثنا جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین محمد یاسین ملک کے عدالتی ریمانڈ میں 5 اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔

محمدیاسین ملک کو منگل کے روز عدالت میں پیش کیا گیا جس نے ان کا مزید دس روزہ ریمانڈ دیدیا۔ بھارتی پولیس نے محمد یاسین ملک کو متعدد پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ گزشتہ جمعہ کوسرینگر کے علاقے ڈل گیٹ سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں 25 جولائی تک عدالتی ریمانڈ پر سینٹرل جیل سرینگر بھیج دیا گیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdce7p8wzjh8foi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ