تاریخ شائع کریں2017 25 May گھنٹہ 07:43
خبر کا کوڈ : 269143

سعودی عرب نے اسلام اور اس کی ثقافت کی توہین کی ہے

اجلاس اسلامی ممالک کے مثبت چہرے کو خراب کرنے کی سازش ہے
انٹرنیشنل یونین آف مسلم سکالرز کے سربراہ یوسف قرضاوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے اسلام اور اس کی ثقافت کی توہین کی ہے۔
سعودی عرب نے اسلام اور اس کی ثقافت کی توہین کی ہے
انٹرنیشنل یونین آف مسلم سکالرز کے سربراہ یوسف قرضاوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے اسلام اور اس کی ثقافت کی توہین کی ہے۔

یوسف قرضاوی نے دنیا کے مختلف ممالک کے علماء سے دوحہ میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ سعودی عرب کا امریکی صدر کی موجودگی میں عرب اسلامی اجلاس کروانا، اسلام اور اس کی ثقافت کی توہین ہے. انہوں نے مزید کہا کہ یہ عیسائی یہودی منصوبہ ہے تاکہ اسرائیل کے مفادات کا تحفظ کیا جاسکے، اور اسلام کے چہرے کو مسخ کر کے پیش کیا جاسکے.

سعودی عرب اپنے سربراہان کے انتخاب کے لیے کافروں کے طریقے پر عمل کرتا ہے۔ جب کہ وہابیت، اسلام کا نمائندہ نہیں ہے، اور ان کے سربراہان کے اقدامات اسلام سے خیانت کے مترادف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت عالم اسلام کے تمام تر مسائل کی واحد جڑ وہابیت ہے کیونکہ سعودی حکام اپنے مفادات کے لیے کام کرتے ہیں، تو کیسے یہ ملک دوسرے ممالک کو دہشتگردی سے مقابلے کے لیے کہ جس کا وہ خود بانی ہے، دعوت دے سکتا ہے۔

یوسف القرضاوی نے نے کہا کہ اسلامی ممالک کا اس اجلاس میں شرکت کرنا جس کی سربراہی امریکہ اور سعودی عرب کر رہے تھے، شریعت کی مخالفت ہے، اور یہ اسلامی ممالک کے مثبت چہرے کو خراب کرنے کی سازش ہے۔
https://taghribnews.com/vdceeo8wxjh8pzi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ