تاریخ شائع کریں2014 25 May گھنٹہ 20:47
خبر کا کوڈ : 159640
شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام

شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے تمام عالم اسلام میں عزاداری کی جارہی ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے تمام عالم اسلام میں عزاداری کی جارہی ہے۔
شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے تمام عالم اسلام میں عزاداری کی جارہی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ہر چھوٹے بڑے شہر اور قریے کی مسجدوں، امام بارگاہوں اور علماء کے گھروں میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے جو گذشتہ رات ہی سے شروع ہوگیا تھا، مشہد مقدس میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے روضہ ہائے مقدسہ میں اس وقت لاکھوں عزاداروں کا مجمع ہے جو نوحہ اور سینہ زنی کرکے ساتویں حجت خدا کے یوم شہادت کی مناسبت سے عزارادی کررہا ہے۔ مشہد اور قم کے ساتھ ساتھ ایران کے تمام مقدس مقامات پر سیاہ جھنڈے عزاداری کی علامت کے طور پر لگائے گئے ہیں۔ عراق کے شہر کاظمین میں حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے روضہ اقدس پر لاکھون زائرین کا مجمع ہے جو عراق، ایران، لبنان اور دسیوں ملکوں سے آج یہاں جمع ہوئے ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان میں بھی آج روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ ساتویں امام کے یوم شہادت کی مناسبت سے عزاداری ہورہی ہے۔ حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کو عباسی حکمران ہارون رشید نے زہر دغا سے شہید کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdceeo8z7jh8npi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ