تاریخ شائع کریں2017 21 February گھنٹہ 16:59
خبر کا کوڈ : 260872

ایران سے بات نہیں ہوسکتی۔ سعودی عرب

سعودی عرب نے ایران کی مذاکرات سے متعلق پیش کش مسترد کر دی
ایران شام کے صدر بشارالاسد کی مکمل پشت پناہی اور یمن میں حوثی باغیوں کی مالی مدد کررہا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ
ایران سے بات نہیں ہوسکتی۔ سعودی عرب
سعودی عرب نے خلیجی ریاستوں میں مذاکرات سے متعلق ایران کی پیش کش مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دنیا میں دہشت گردی کو فروغ دینے والا سب سے بڑا ملک ہے، ایران سے بات نہیں ہوسکتی۔ ایران شام کے صدر بشارالاسد کی مکمل پشت پناہی اور یمن میں حوثی باغیوں کی مالی مدد کررہا ہے ۔

عالمی برادری کو ایران کی کارروائیاں روکنے کے لیے واضح حکمت عملی وضع کرنا ہوگی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میونخ سیکورٹی کانفرنس کے ایک سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے الزام لگایا کہ ایران نے مشرقِ وسطیٰ کوعدم استحکام سے دوچار کیا اور وہ اس خطے کو تباہ کرنا چاہتا ہے ۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران شام کے صدر بشارالاسد کی مکمل پشت پناہی اور یمن میں حوثی باغیوں کی مالی مدد کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو ایران کی کارروائیاں روکنے کے لیے واضح حکمت عملی وضع کرنا ہوگی، جب تک ایران اپنے رویے اور کردار میں تبدیلی نہیں لاتا، اْس وقت تک بات چیت بہت مشکل ہوگی ۔

سعودی وزیر خارجہ کا یہ بیاں کس قدر حقائق کے منافی اور جھوٹا بیان ہے دنیا جانتی ہے کہ دہشت گری کو دنیا میں پھیلانے والاواحد ملک سعودی عرب ہے ،اسرائیل جیسی ظالم ریاست کا دوست سعودی عرب ہے ، یمنی عوام کا قاتل سعودی عرب ہے ،پاکستان ،افغانستان، شام اور دیگر اسلامی ممالک کے اندر دہشت گردی میں سعودی عرب کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں ۔

ایران تو مظلوموں کا دفاع کر رہا ہے جن کا کوئی مددگار نہیں ان کا مدد گار ہے پھر بھی اگر ایران ہی دہشت گرد ہے تو پھر امریکہ اور سعوی عرب کیا ہیں؟
https://taghribnews.com/vdcef78wwjh8pvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ