تاریخ شائع کریں2017 3 October گھنٹہ 20:34
خبر کا کوڈ : 286775

روہنگیا مسلمانوں کیخلاف ویڈیو پر میانمار کی ملکہ حسن تاج سے محروم

روہنگیا مظالم پر آکسفورڈ یونیورسٹی نے سوچی کی تصویر اتار دی
شوئی ایئن سی نے معاہدے کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ، منتظمین مقابلہ حسن۔
روہنگیا مسلمانوں کیخلاف ویڈیو پر میانمار کی ملکہ حسن تاج سے محروم
میانمار کی ملکہ حسن نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرنے پر اسے تاج سے محروم کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میانمار کی ملکہ حسن شوئی ایئن سی نے گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو جاری کی تھی جس میں اس نے میانمار میں روہنگیا عسکریت پسندوں پر بدامنی پھیلانے کا الزام عائد کیا تھا۔

میانمار کے مقابلہ حسن کے منتظمین نے 19 سالہ شوئی ایئن سی کا اعزاز منسوخ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس نے معاہدے کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی اور رول ماڈل جیسا رویہ اختیار نہیں کیا، مگر منتظمین نے اپنے بیان میں روہنگیا مسلمانوں سے متعلق ویڈیو کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ تاہم شوئی ایئن سی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ اسے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ویڈیو کی وجہ سے اعزاز سے محروم کیا گیا اور منتظمین نے یہ بالکل غلط فیصلہ کیا۔

شوئی ایئن سی نے اپنی ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ ارکان روہنگیا سالویشن آرمی (حرکۃ الیقین) کی خلافت طرز کی تحریک بلاامتیاز میانمار میں حملے کر رہی ہے۔ تاہم شوئی ایئن سی نے اپنی ویڈیو میں روہنگیا مسلمانوں پر برمی فوج کے مظالم کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے برمی فوج کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ میانمار میں اگست کے اواخر میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع ہوا جس کے نتیجے میں ہزاروں مسلمان شہید اور لاکھوں ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے۔
https://taghribnews.com/vdcefp8wnjh8vfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ