تاریخ شائع کریں2017 26 March گھنٹہ 13:49
خبر کا کوڈ : 263752

بحرین میں ایک اور شیعہ نوجوان بربریت کا شکار

آل خلیفہ کے کارندوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگیا
آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والا ایک اوربحرینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگیا۔
بحرین میں ایک اور شیعہ نوجوان بربریت کا شکار
آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والا ایک اوربحرینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگیا۔

منامہ سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے دومہینے قبل جس بحرینی نوجوان کو سر میں گولی مار کرشدید طور پر زخمی کردیا تھا وہ زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگیا ہے۔

آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے منامہ کے علاقے الدراز میں 26 جنوری کو بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کرتے وقت 18 سالہ بحرینی نوجوان مصطفی حمدان کو بھی گولی ماردی تھی۔

الدراز کے علاقے میں جہاں بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا گھر واقع ہے جون کے مہینے سے روزانہ حکومت کے خلاف  مظاہرے ہورہے ہیں۔

آل خلیفہ حکومت نے 23 جون، 2016 کو آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کردی تھی جس کے بعد سے بڑی تعداد میں بحرینی شہری ان سے اظہار یکجہتی کے لئے ان کے گھر کے باہر دھرنے پر بیٹھے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف اپنا فیصلہ واپس لے۔

بحرین کی شاہی حکومت نے اس عرصے میں الدراز میں نمازجمعہ پر بھی پابندی عائد کررکھی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcenx8wwjh8pfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ