تاریخ شائع کریں2017 3 August گھنٹہ 17:36
خبر کا کوڈ : 277991

بیت اللہ کے پردے کو تین میٹر اٹھانے کا اعلان

پردہ اٹھانے کا یہ اقدام دراصل بردے کو نقصان پہنچنے کے خدشے کے سبب کیا جاتا ہے کیونکہ حاجیوں کی ایک بڑی تعداد خانہ کعبہ کے پردے کو لمس کرنے کی م
پردہ اٹھانے کا یہ اقدام دراصل بردے کو نقصان پہنچنے کے خدشے کے سبب کیا جاتا ہے کیونکہ حاجیوں کی ایک بڑی تعداد خانہ کعبہ کے پردے کو لمس کرنے کی مشتاق ہوتی ہے
بیت اللہ کے پردے کو تین میٹر اٹھانے کا اعلان
ہر سال کی طرح اس سال بھی طے شدہ پروگرام کے مطابق خانہ خدا کے پردے کو تقریبا تین میٹر اوپر اٹھا کر اس کے گرد سفید چادر لپیٹ دی جائے گی۔

تقریب خبر رسا٘ ایجنسی کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی طے شدہ پروگرام کے مطابق خانہ خدا کے پردے کو تقریبا تین میٹر اوپر اٹھا کر اس کے گرد سینتالیس میٹر طویل سفید چادر لپیٹ دی جائے گی۔

خانہ کعبہ کے پردے بنانے والے وادارے کے سربراہ محمد باجودہ نے خانہ کعبہ کے پردے کو اوپر اٹھانے کے سلسلے میں منعقدہ نشست میں گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی۔

سعودی اخبار الریاض کے مطابق باجودہ کا کہنا تھا کہ پردہ اٹھانے کا یہ اقدام دراصل بردے کو نقصان پہنچنے کے خدشے کے سبب کیا جاتا ہے کیونکہ حاجیوں کی ایک بڑی تعداد خانہ کعبہ کے پردے کو لمس کرنے کی مشتاق ہوتی ہے بنا بر ایں یہ اقدام انجام دیا جاتا ہے تاکہ خانہ کعبہ کا پردہ محفوظ رہ سکے۔

باجودہ نے مزید کہا کہ بعض زائرین خانہ کعبہ کے پردے کے ٹکڑے تبرک کے طور پر ساتھ لے جانے کی کوشش میں اسے پردے سے جدا کرلیتے ہیں۔ اسی لئے پردے کو اوپر اٹھا کر اس کے گرد سینتالیس میٹر طویل سیفد کپڑا لیپٹ کر محفوظ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdceof8wzjh8foi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ