تاریخ شائع کریں2016 22 September گھنٹہ 16:13
خبر کا کوڈ : 245699

سعودی عرب سے متعلق نائن الیون بل کو روکنے کا مطالبہ

امریکا آئے ہوئے یورپی وفد کا اوباما کو خط
سعودی عرب کیخلاف نائن الیون بل کا راستہ روکا جائے، یورپی یونین
سعودی عرب سے متعلق نائن الیون بل کو روکنے کا مطالبہ
یورپی یونین نے امریکی صدر براک اوباما سے سعودی عرب سے متعلق نائن الیون بل کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا آئے ہوئے یورپی وفد نے ایک خط میں کہا ہے کہ اگر اس بل کو منظور کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد کیا جاتا ہے تو یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہو گی۔

اس بل کی منظوری سے نائن الیون کے دہشت گردی کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سعودی حکومت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر سکیں گے۔ کانگریس نے اس بل کو منظور کر لیا ہے جبکہ توقع ہے صدر اوباما اس پر ویٹو کا اپنا حق استعمال کریں گے۔    امریکا آئے ہوئے یورپی وفد کا اوباما کو خط
https://taghribnews.com/vdceon8wojh8epi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ