تاریخ شائع کریں2017 23 June گھنٹہ 23:55
خبر کا کوڈ : 272699

ہم فلسطینیوں کی مکمل فتح تک ان کی حمایت جاری رکھیں گے

مغربی ممالک مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کے مظلوم عوام کے حق میں شفاف مؤقف اپنائیں
پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری فلسطینی قوم کے حقوق کے حصول کے لئے ایک آواز بن کر سامنے آئے اور مغربی ممالک بھی مسئلہ فلسطین پر دہرے معیار کا خاتمہ کریں.
ہم فلسطینیوں کی مکمل فتح تک ان کی حمایت جاری رکھیں گے
پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری فلسطینی قوم کے حقوق کے حصول کے لئے ایک آواز بن کر سامنے آئے اور مغربی ممالک بھی مسئلہ فلسطین پر دہرے معیار کا خاتمہ کریں.

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہمسئلہ فلسطین ہو یا کشمیر، ہماری نظر میں اس وقت 6 کروڑ مسلمانوں کو غیرقانونی طریقے سے اپنی مادری سرزمین سے نکالے گئے ہیں جس کی وجہ سے آج مقبوضہ علاقوں اور مسلم آبادیوں میں غربت کی شرح 60 فیصد ہے، لہذا ایسی صورتحال میں عالم اسلام کے درمیان مسائل اور اختلافات کی ہرگز گنجائش نہیں جبکہ ایسی مشکلات کے خاتمے کے لئے امت مسلمہ کے درمیان مضبوط اتحاد اور یکجہتی ناگزیر ہے.

انہوں نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کے مظلوم عوام کے حق میں شفاف مؤقف اپنائیں.

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عالمی طاقتیں بالخصوص بعض مغربی ممالک جو آج مسلمان ممالک پر پابندیاں لگاتے ہیں، مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے تعمیری اقدامات کریں.

رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت کا سلسلہ جاری رہے اور ہم فلسطینیوں کی مکمل فتح تک ان کی حمایت جاری رکھیں گے.
https://taghribnews.com/vdceow8wojh8fpi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ