تاریخ شائع کریں2017 26 June گھنٹہ 10:52
خبر کا کوڈ : 272996

ڈاکٹر علی لاریجانی کی پاراچنار خودکش حملے کی شدید مذمت

اس دردناك سانحہ پر پاكستاني عوام اور حكومت كو تعزيت پيش كرتے ہيں
آج عید کے دن بھی ہزاروں افراد کا جم غفیر پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے سامنے دھرنا دیئے بیٹھا ہے اور انہوں نے کسی بھی مقامی افسر یا انتظامیہ سے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا ہے
ڈاکٹر علی لاریجانی کی پاراچنار خودکش حملے کی شدید مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے پاکستان کے شہر پاراچنار میں ہونے والے اندوہناک خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.

ڈاکٹر علي لاريجاني نے اپنے پاكستاني ہم منصب كے نام پيغام ارسال کیا ہے جس میں كہا ہے كہ ہم يوم القدس ميں پيش آنے والے اس دردناك سانحہ پر پاكستاني عوام اور حكومت كو تعزيت پيش كرتے ہيں.

انہوں نے شہيد ہونے والے افراد كے لواحقين كے ساتھ بھي دلي تعزيت پيش كی ہے اور زخمي ہونے والے افراد كے لئے اللہ تعالي سے جلد صحت يابي كي درخواست كی ہے.

واضح رہے کہ پاکستان کے علاقے کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

ادھر زرائع نے بتایا ہے کہ آج عید کے دن بھی ہزاروں افراد کا جم غفیر پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے سامنے دھرنا دیئے بیٹھا ہے اور انہوں نے کسی بھی مقامی افسر یا انتظامیہ سے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

شہدا کے لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ صرف آرمی چیف یا وزیراعظم سے مذاکرات کریں گے اور مطالبات کی منظوری تک دھرنے اور احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
 
https://taghribnews.com/vdceow8wpjh8foi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ