تاریخ شائع کریں2017 4 July گھنٹہ 13:51
خبر کا کوڈ : 273896

آیت اللہ جنتی: مغربی ممالک کے دہرے معیار پر شدید تنقید

دنیا میں انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار ایران کے خلاف امریکہ کے جرائم پر خاموش ہیں/ قائد انقلاب اسلامی امام خامنہ ای کی ہدایات پر عمل کرتے ر
آیت اللہ جنتی نے شام میں تکفیری گروہ داعش کے ٹھکانوں کو اپنے میزائیلوں کے زریعے ہدف بنانے پر سپاہ پاسداران انقلاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی (رح) نے فرمایا تھا کہ اگر سپاہ نہ ہوتی تو ملک نہ ہوتا، اور اگر سپاہ نہ ہوتی تو ملکی سلامتی بھی دائو پر لگ جاتی
آیت اللہ جنتی: مغربی ممالک کے دہرے معیار پر شدید تنقید
اسلامی جمہوریہ ایران کی شورائے نگہبان کے سربراہ نے انسانی حقوق کے حوالے سے مغربی ممالک کے دہرے معیار پر شدید تنقید کی ہے۔  

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی شورائے نگہبان کے سربراہ آیت اللہ 'محمد جنتی نے انسانی حقوق اور ایران میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات پر خاموشی اختیار کرنے کے حوالے سے مغربی ممالک کے دہرے معیار پر شدید تنقید کی ہے.

آیت اللہ جنتی نے کہا ہے کہ دنیا میں انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار ایران کے خلاف امریکہ کے جرائم پر خاموش ہیں، امریکہ نے ہمارے مسافربردار طیارے کو گرا کر خواتین اور بچوں سمیت 200 سے زائد معصوم افراد کو شہید کردیا مگر ان اداروں نے ایک لفظ بھی نہیں کہا.

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسلامی انقلاب کے عظیم رہنما حضرت امام خمینی (رح) کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے رہیں گے اور اس مقصد کے لئے قائد انقلاب اسلامی امام خامنہ ای کی ہدایات پر عمل کرتے رہیں گے۔

آیت اللہ جنتی نے شام میں تکفیری گروہ داعش کے ٹھکانوں کو اپنے میزائیلوں کے زریعے ہدف بنانے پر سپاہ پاسداران انقلاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی (رح) نے فرمایا تھا کہ اگر سپاہ نہ ہوتی تو ملک نہ ہوتا، اور اگر سپاہ نہ ہوتی تو ملکی سلامتی بھی دائو پر لگ جاتی.
https://taghribnews.com/vdceox8wpjh8fvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ