تاریخ شائع کریں2016 29 December گھنٹہ 15:57
خبر کا کوڈ : 255364

ڈاکٹر راشد چھوٹانی نے نیٹو کا سائٹیفک اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرلیا

ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ پاکستان کے لیے ہر ممکن کام کیا جائے۔ ڈاکٹر راشد
ڈاکٹر راشد نے نیٹو ایوادڑ کا امریکہ کے مسلم مخالف ماحول میں ملنا باعث فخر قرار دیا ہے
ڈاکٹر راشد چھوٹانی نے نیٹو کا سائٹیفک اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرلیا
پاکستان سے تعلق رکھنے والے امریکی ڈاکٹر راشد چھوٹانی نے نیٹو کا سائٹیفک اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کر لیا ہے ڈاکٹر راشد چھوٹانی کا کہنا ہے کہ امریکہ کی موجودہ سیاسی صورتحال میں ایک پاکستانی مسلمان کو ایوارڈ ملنا باعثِ فخر ہے۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کے لیے کام کرنے والی نیٹو کی تنظیم ایس ٹی او نے ڈاکٹر چھوٹانی کو سنہ 2016 کا سائٹیفک اچیومنٹ کا ایوارڈ قدرتی اور انسان کی بنائی ہوئی وبائی بیماریوں کی روک تھام کے سلسلے میں کی جانے والی تحقیق کے اعتراف میں دیا ہے۔

ڈاکٹر راشد نے نیٹو ایوادڑ کا امریکہ کے مسلم مخالف ماحول میں ملنا باعث فخر قرار دیا ہے، برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر راشد چھوٹانی نے کہا کہ ان کی ہمیشہ سے خواہش اور کوشش رہی ہے کہ پاکستان کے لیے ہر ممکن کام کیا جائے۔

میں نے پاکستان میں کانگو وائرس کی جلد تشخیص اور علاج کی آگاہی کا کافی کام کیا ہے اور اس وائرس سے متاثر 80 فیصد مریض پاکستان میں ہلاک ہو جاتے تھے، ہم نے مقامی طبی عملے کو اس کی جلد تشخیص کی تربیت دی اور جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ شرح اموات اسی فیصد سے کم ہو کر بیس فیصد رہ گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcepn8wejh8nxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ