تاریخ شائع کریں2017 17 August گھنٹہ 13:17
خبر کا کوڈ : 279863

میرزاولنگ ،افغانستان میں عام افراد کے قتل پر عالمی مجلس تقریب کی مذمت

عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی افغانستان میں رونما ہونے والے اس سانحے کو انسانیت کے لئے ننگ وعار سے تعبیر کرتی ہے
میرزاولنگ ،افغانستان میں عام افراد کے قتل پر عالمی مجلس تقریب کی مذمت
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی نے افغانستان میں صوبہ سرپل کے علاقے میرزاولنگ میں دہشت گردی اور اس میں معصوم شہریوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔ 
  
تقریب،خبررساں ایجنسی،﴿تنا﴾ کے مطابق، مجلس کے روابط عامہ کے شعبے نے اس سانحے پر ایک مذمتی بیان جاری کیا ہے۔


بسم الله الرحمن الرحیم

إِنَّ اللَّهَ يُدَافِعُ عَنِ الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ خَوَّانٍ كَفُورٍ [حج/ ۳۸]
جولوگ ایمان لائے ہیں خدا ان کا دفاع کرتا ہے اور خدا کسی بھی خیانتکار کافر کو دوست نہیں رکھتا ہے۔

ایک مرتبہ پھر خدا سے بیگانہ استکبار کا پلید ہاتھ ان کے مزدوروں کی آستین سے ظاہر ہوا اور افغانستان کے صوبے سرپل کے علاقے میرزاولنگ میں ایک ہولناک کھیل کھیلا گیا کہ جس نے انسانیت کی روح کو مجروح کر دیا ہے، وہ کہ جنھوں نے ان دہشت گردوں کو اسلحہ دے کر مسلح کیا کہ جس سے یہ معصوم مسلمان شہریوں کی جان لیا کرتے ہیں، وہ بھی اس کام میں برابر کے شریک ہیں۔

تاریخ کے اوراق صدر اسلام سے آج تک ایسے واقعات سے بھرے ہوئے ہیں کہ جس میں ہزاروں معصوم افراد کا خون بے دریغ بہایا گیا اور جس نے عالم انسانیت پر ایک غم انگیز داغ چھوڑ دیا ہے۔

مردوں کو مارنا اور ان کی ناموس کو قیدی بنانا یہ تکفیری دہشت گردوں کی حقیقت ہے اور ان کے کمزور ہونے کی دلیل ہے اس کا ثر مسلمانوں پر یہ ہوتا ہے کہ وہ ان کے مقابلے میں ڈٹ جاتے ہیں اور مسلمانوں کی صفیں اور مضبوط ہو جاتی ہیں اور دشمنوں کے مقابلے میں پہلے سے زیادہ منسجم ہو جاتے ہیں۔

یہ واقعہ دراصل حقوق بشر کی نام نہاد تنظیموں کے سکوت کی وجہ سے ہوا ہے، عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی افغانستان میں رونما ہونے والے اس سانحے کو انسانیت کے لئے ننگ وعار سے تعبیر کرتی ہے اور قتل ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہارہمدری اور تسلیت  پیش کرتی ہے اور اس کے عوامل کی شدید مذمت کرتی ہے اور  شیعہ اور اہل سنت علماء اور دانشور حضرات سے امید ظاہر کرتی ہے کہ وہ جس طرح بھی ہو سکے ایسےواقعات کے اصل  کے مکروہ چہروں کو پہچنوائیں اور تکفیری دہشت گردوں کے خلاف اقدام کریں گے۔

وَسَیَعْلَمُ الَّذِینَ ظَلَمُوا أَیَّ مُنقَلَبٍ یَنقَلِبُون
https://taghribnews.com/vdcepo8wxjh8fvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ