تاریخ شائع کریں2017 3 October گھنٹہ 19:37
خبر کا کوڈ : 286766

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ،

مقبوضہ کشمیر مرکزی ایئرپورٹ کے قریب واقع بھارتی سرحدی محافظوں کے کیمپ پر حملے
مقبوضہ کشمیرمیں مرکزی ایئرپورٹ کے قریب واقع بھارتی سرحدی محافظوں کے کیمپ پر حملے میں 4 افراد ہلاک
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ،
مقبوضہ کشمیر میں مرکزی ایئرپورٹ کے قریب واقع بھارتی سرحدی محافظوں کے کیمپ پر حملے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے سری نگر میں مرکزی ہوائی اڈے کے قریب بارڈر سیکیوریٹی فورس (بی  ایس ایف) کے ایک کیمپ پر رات گئے حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق 3 حملہ آوروں نے کیمپ پر دھاوا بولا جس کے بعد بھارتی اہلکاروں نے انہیں روکنے کے لیے جوابی کارروائی شروع کی۔

حملہ آوروں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا. ڈی جی پولیس ایس پی وید نے بتایا کہ حملہ آور جدید ہتھیاروں اور دستی بموں سے لیس تھے۔

حملے میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کا ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا۔

حملے کے بعد ہوائی اڈے تک جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا گیا تھا اور تمام پروازیں منسوخ کردی گئی تھیں جنہیں علاقے کو کلیئر قرار دینے کے بعد بحال کردیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک کو کچلنے اور پاکستان پر عالمی سیاسی دباؤ بڑھانے کےلیے اپنے کیمپوں پر حملوں کا ڈھونگ رچاتا رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcepp8wpjh8vfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ