تاریخ شائع کریں2017 27 May گھنٹہ 13:11
خبر کا کوڈ : 269387

حزب اللہ لبنان کی جانب سے مصر میں عیسائیوں پر حملے کی مذمت

یہ جرم بھی ان قاتلوں کے حساب میں لکھا جائے کہ جو انسانیت اور احساسات سے عاری ہیں
حزب اللہ لبنان نے مصر کے عیسائی قبطیوں پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
حزب اللہ لبنان کی جانب سے مصر میں عیسائیوں پر حملے کی مذمت
حزب اللہ لبنان نے مصر کے عیسائی قبطیوں پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیانیہ جاری کر کے مصر کے سوبہ المنیا میں عیسائی قبطیوں پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور تاکید کی ہے کہ یہ جرم بھی ان قاتلوں کے حساب میں لکھا جائے کہ جو انسانیت اور احساسات سے عاری ہیں، ہر روز نت نئے جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں اور ہر روز ہماری امت پر نئے نئے زخم لگاتے ہیں اور دین حنیف اسلام اور اسکے اعلیٰ اقدار کی توہین کرتے ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے اس بیانیہ میں مزید آیا ہے کہ حزب اللہ لبنان اس اندوہناک واقعے پر بہت زیادہ غم زدہ ہے اور دہشتگردی کے خلاف سنجیدہ اور حقیقت پر مبنی اقدامات کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ دنیا دہشتگردوں کی جانب سے تعیین شدہ کھائیوں میں گرفتار نہ ہوجائے۔

حزب اللہ لبنان نے اس سانحے میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے افراد کے اہل خانہ اور مصر سے تعزیت کی ہے اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لئے خداوند متعال سے جلد شفایابی کی دعا کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcevo8wfjh8pxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ