تاریخ شائع کریں2017 15 January گھنٹہ 07:42
خبر کا کوڈ : 256985

چودھری نثار کالعدم تنظیموں کا دفاع کرنا چھوڑ دیں

فرقے کے اختلاف کی بنیاد پر کسی کی جان لینا خلاف اسلام ہے
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگ پاکستان سے محبت کرتے ہیں، بلوچستان کے مٹھی بھر علیحدگی پسندوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے، حکومت بلوچستان کی مظلوم ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کرے، فرقے کے اختلاف کی بنیاد پر کسی کی جان لینا خلاف اسلام ہے، پاکستان دشمن قوتیں گوادر پورٹ کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔
چودھری نثار کالعدم تنظیموں کا دفاع کرنا چھوڑ دیں
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگ پاکستان سے محبت کرتے ہیں، بلوچستان کے مٹھی بھر علیحدگی پسندوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے، حکومت بلوچستان کی مظلوم ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کرے، فرقے کے اختلاف کی بنیاد پر کسی کی جان لینا خلاف اسلام ہے، پاکستان دشمن قوتیں گوادر پورٹ کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

بلوچستان کے دورہ کے دوران مختلف شہروں میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چودھری نثار کالعدم تنظیموں کا دفاع کرنا چھوڑ دیں، وفاقی حکومت سی پیک منصوبے پر بلوچستان کے تحفظات دور کرے، بلوچستان کے لوگ پاکستان سے نہیں ظالم جاگیر داروں سے نجات چاہتے ہیں۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ بھارتی سازش ناکام بنانے کیلئے قومی اتحاد ویکجہتی کی ضرورت ہے، بلوچستان کی بدامنی میں افغانستان میں قائم بھارتی قونصل خانے ملوث ہیں، فرقہ واریت کا خاتمہ ہی بھارتی سازشوں کا بہترین توڑ ہے۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ عالمی قوتیں بلوچستان میں بھرپور معدنی ذخائر کو للچائی نظروں سے دیکھ رہی ہیں، حکومت بلوچستان کے معدنی ذخائر کو استعمال میں لانے کیلئے منصوبہ بندی کرے، پاکستان کی ترقی کیلئے سٹیٹس کو مسٹ گو کا شعور عام کرنا ہوگا۔

https://taghribnews.com/vdcevp8wnjh8noi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ