تاریخ شائع کریں2017 4 October گھنٹہ 23:55
خبر کا کوڈ : 286982

صوبہ حمص کے تمام مشرقی علاقے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

شام کے صوبہ حمص دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد
حمص کی آزادی کی کارروائی میں درجنوں داعشی دہشت گرد ہلا ک
صوبہ حمص کے تمام مشرقی علاقے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد
دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج اور اس کی اتحادی قوتوں نے صوبہ حمص کے تمام مشرقی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد اور سلمیہ سٹی میں قومی پرچم لہرا دیا۔

رپورٹ کے مطابق سلمیہ سٹی کے علاوہ عکش، جابریہ، نشمی اور وضیحی نامی دیہی علاقے بھی پوری طرح سے شامی فوج کے کنٹرول میں آگئے۔

حماہ کی آزادی کی کارروائی میں درجنوں داعشی دہشت گرد ہلا ک اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔ درایں اثنا مشرقی حمص کے نواحی علاقوں میں شامی فوج اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

اٹھائیس ستمبر سے جاری ان جھڑپوں میں اب تک دو سو کے قریب داعشی دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcevp8wwjh8voi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ