تاریخ شائع کریں2017 24 June گھنٹہ 13:32
خبر کا کوڈ : 272789

ملت ایران قدس کی آزادی تک فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرے گی

ایرانشھر کے اہل سنت امام جمعہ نے یوم قدس میں لوگوں کی شرکت کو سراہا
ایرانشھرکے اہل سنت امام جمعہ نے ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو عالمی یوم قدس کی ریلی میں سیستان و بلوچستان کے شیعہ سنی مسلمانو ں کی شرکت اور ان کے جذبے کی قدر دانی کی۔
ملت ایران قدس کی آزادی تک فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرے گی
ایرانشھرکے اہل سنت امام جمعہ نے ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو عالمی یوم قدس کی ریلی میں سیستان و بلوچستان کے شیعہ  سنی مسلمانو ں کی شرکت اور ان کے جذبے کی قدر دانی کی۔

 تقریب، خبر رساں ایجنسی(تنا) کے مطابق، مولوی عبدالصمد کریم زائی نے اس ہفتے کی نماز جمعہ سے خطاب کرتے ہو ئے اس بات کا اظہار کیا کہ  ’’مومن کی ایک صفت یہ ہے کہ وہ مظلوم کا دفاع کرتے ہیں اور اس کے حق کے طلبگار ہو تے ہیں۔

انھوں نے  یہودیوں اور اُمت اسلام کی دشمنی کی جانب اشارہ کرتے ہو ئے کہا ’’ یہ ہر مسلمان کا دینی اور شرعی فریضہ ہے کہ اپنے مسلمان بھائی کا دفاع کرے۔

ایرانشھر کی اہل سنت  مسجد زہرا سلام اللہ علیہا کے امام جماعت نے یوم قدس کو ظلم کے خلاف وحدت و ھمبستگی قرار دیا اور کہا کہ ’’قرآن کریم اس بات کا اعلان کرتاہے کہ مومنین آپس میں متحد رہیں اور منافقوں کے مقابل قیام کریں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’’ انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بعض افراد اسلام کو جڑ سے اُکھاڑنے کےدرپے ہیں اور اپنے کالے کرتوتوں سے کہ جو اخلاق اور شرعیت محمد ی کے خلاف ہیں مسلمانوں کو بدنام کر رہے ہیں اور اسلام کی ایک خوفناک تصویر کی ترویج کرتے ہیں"۔

اہل سنت امام جمعہ نے کہا  کہ ’’ایرانشھر کی عوام نے ۵۰ درجہ سینٹی گریڈ کے باوجود عالمی یوم قدس ریلی میں شرکت کر کے یہ ثابت کر دیا کہ ملت ایران تمام تر دشواریوں کو برداشت کرتے ہوئے  قدس کی آزادی تک فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرے گی"۔

مولوی کریم زائی نے کہا کہ کہ امر بالمروف اور نھی از منکرجیسی  سنت حسنہ کو زندہ کیا جا ئے۔ انھوں نے مزید کہا  کہ ’’  اگر معاشرے میں اس سنت کو جاری کر دیا جا ئے تو بہت سی بُرائیوں کو روکا جاسکتا ہے اور ہم گرانفرشی، چوری چکاری، قتل، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں سے محفوظ ہو جائیں  گے۔
https://taghribnews.com/vdcevw8wojh8ffi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ