تاریخ شائع کریں2017 10 June گھنٹہ 16:45
خبر کا کوڈ : 271087

اسلام کی تعلیمات گرداب سے باہر نکلنے کی کنجی ہیں

ہماری ثقافت محمدی ثقافت ہے اور اس ثقافت کی اساس رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام سے محبت ہے
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اسلام اور اس دین کی روحانی و آسمانی تعلیمات بہت سارے مسائل اور گرداب سے باہر نکلنے کی کنجی ہیں۔
اسلام کی تعلیمات گرداب سے باہر نکلنے کی کنجی ہیں
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اسلام اور اس دین کی روحانی و آسمانی تعلیمات بہت سارے مسائل اور گرداب سے باہر نکلنے کی کنجی ہیں۔

اراک کی معروف امام بارگاہ حضرت علی اصغر ع میں آسمان امامت کے تیسرے ستارے حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی ولادت با سعدات کی مناسبت سے منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہماری ثقافت محمدی ثقافت ہے اور اس ثقافت کی اساس رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام سے محبت ہے۔

آیت اللہ محسن اراکی نے مزید کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور اہل بیت رسول علیہم السلام سے محبت ہی دراصل ہماری جانب سے انکی پیروی اور اطاعت کا معیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیعہ اور کاص طور پر جوان نسل کو چاہئے کہ وہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی جانب سے خطبات کا مطالعہ کریں تاکہ ائمہ اطہار اور امام علی علیہم السلام کی زندگی سے آشنا ہو سکیں۔

آیت اللہ اراکی نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ نے خطبہ مسجد میں حضرت امام علی علیہ السلام کی تعریف کی ہے کہ اگر آپ کو حکومت مل جاتی تو لوگ دیکھتے کہ کیسے معاشرے میں عدل و عدالت کو توسیع ملتی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام اور اسلام اور اس دین کی روحانی و آسمانی تعلیمات بہت سارے مسائل اور گرداب سے باہر نکلنے کی کنجی ہیں جن سے طفلگی کے زمانے ہی سے آشنائی حاصل ہونی چاہئے۔

عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ قرآن کریم، نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ کو جوان نسل کے تعلیمی نظام کا حصہ بننا چاہئے تاکہ ہمارا ملک ان تین بنیادی کتابوں سے مکمل آشنائی کے نتیجے میں دشمنوں اور معاشرتی برائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکے۔
 
 
https://taghribnews.com/vdcevz8wfjh8f7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ