تاریخ شائع کریں2017 19 February گھنٹہ 15:52
خبر کا کوڈ : 260629

ہم كينيڈين عدالت كے فيصلے كو تسليم نہيں كرتے. ایران

كينيڈين جج نے عالمی قوانين اور دنيا كی رياستوں كو ملنے والے حقوق كو نظرانداز كركے ايران كے خلاف فيصلہ سنايا
ایران مخالف کینیڈین عدالت کا فیصلہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے: قاسمی
ہم كينيڈين عدالت كے فيصلے كو تسليم نہيں كرتے. ایران
ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اتوار كے روز صحافيوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے مزيد بتايا كہ اسلامی جمہوريہ ايران كو حكومتی معاملات اور اپنے اثاثوں كے حوالے سے عالمی قوانين كے تحت استثنی حاصل ہے اور اس حوالے سے ہم كينيڈين عدالت كے فيصلے كو تسليم نہيں كرتے.


بہرام قاسمی نے مزيد بتايا كہ كينيڈين جج نے عالمی قوانين اور دنيا كی رياستوں كو ملنے والے حقوق كو نظرانداز كركے ايران كے خلاف فيصلہ سنايا جسے ہم مسترد كرتے ہيں.


تفصيلات كے مطابق، كينيڈا كی انٹاريو عدالت نے اسلامی جمہوريہ ايران كو حاصل بين الاقوامی استثنی كو مسترد كرتے ہوئے فيصلہ ديا ہے كہ دہشتگردی كی حمايت كرنے پر ايران كے خلاف بعض افراد نے كيس دائر كرديا ہے جن كو تہران معاوضہ ادا كرے.


بہرام قاسمی نے بتايا كہا كہ اسلامی جمہوريہ ايران نے اس بے بنياد كيس كے حوالے سے پہلے بھی كينيڈين حكام كو اپنے احتجاج ريكارڈ كرايا ہے.
https://taghribnews.com/vdcew78wojh8ppi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ