تاریخ شائع کریں2017 20 February گھنٹہ 15:12
خبر کا کوڈ : 260728

دہشت گرد کسی رنگ و نسل سے ہوں مشترکہ دشمن ہیں:آرمی چیف

پاکستان اور افغانستان دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑرہے ہیں اور لڑتے رہیں گے۔
شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی بمباری سے متعدد دہشت گرد ہلاک
دہشت گرد کسی رنگ و نسل سے ہوں مشترکہ دشمن ہیں:آرمی چیف
پاکستان:راولپنڈی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی مشترکہ دشمن سے لڑنے کے لیے بڑھائی گئی ہے جب کہ پاکستان اور افغانستان دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑرہے ہیں اور لڑتے رہیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی مشترکہ دشمن سے لڑنے کے لیے بڑھائی گئی ہے، دہشت گرد کسی رنگ و نسل سے ہوں مشترکہ دشمن ہیں جب کہ پاکستان اور افغانستان دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑرہے ہیں اور لڑتے رہیں گے۔

اجلاس میں آرمی چیف نے فوج کو افغان فورسز کے ساتھ سرحد پرموثر رابطے رکھنے کی ہدایت کی تاکہ سرحد پر دہشت گردوں اور غیر قانونی نقل و حمل کو روکا جاسکے۔

آئی آیس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے افغان حکام کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف موثر نتائج کے لیے باہمی رابطے بڑھانے کی حالیہ تجویز کا خیرمقدم کیا۔
https://taghribnews.com/vdcew78wvjh8pfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ