تاریخ شائع کریں2016 15 December گھنٹہ 16:50
خبر کا کوڈ : 253924

تمام گذشتہ پیغمبروں کے فضائل خاتم المرسلین (ص) کی ذات میں سمٹے ہوئے ہیں۔"حجت الاسلام علی اصغر فضیلت"،گرگان

تمام گذشتہ پیغمبروں کے فضائل خاتم المرسلین (ص) کی ذات میں سمٹے ہوئے ہیں۔"حجت الاسلام علی اصغر  فضیلت"،گرگان
صوبہ گلستان میں ثقافت اور اسلامی راہنمائی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ : اسلامی مذاہب اور فرقہ جات کے قریب ہونے اور اتفاق قائم ہونے کیلئےضروری راہ ہموار ہے۔ گرگان میں "حجت الاسلام علی اصغر  فضیلت" نے خبر رسان ایجنسی تقریب کے خبرنگار سے گفتگو میں کہا: ایک خدا، ایک کتاب، ایک پیغمبر، ایک قبلہ، ایک طرح کی تاریخ و تعلیمات، دوست اور دشمنوں کا ایک ہونا اور مشترکہ مواقع اور دھمکیوں کے سبب دنیائے اسلام میں اتحاد اور یکجہتی کی راہ  ہموار ہے۔

گرگان کے "حجت الاسلام علی اصغر  فضیلت" نے کہا کہ: زیادہ سے زیادہ یکجہتی کا قیام مشترکہ اسلامی ممالک کی تقدیر، دنیائے اسلام کے عظیم مسیحاؤں کی آرزو کا نقشہ ہے۔

صوبہ گلستان کے ثقافتی اور اسلامی راہنمائی کے ڈائریکٹر جنرل نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ قریب ہونے کی بحث کا دائرہ  وسیع ہے اور اس راہ میں ادیان ابراہیمی یہودیت، عیسائیت اور اسلام ایک دوسرے سے نزدیک ہوسکتے ہیں، کہا: یہ تین بڑے الٰہی ادیان توحید، آخرت کی دائمی زندگی اور نیک اعمال کی ادائیگی میں مشترک ہیں۔

"حجت الاسلام علی اصغر  فضیلت" نے مزید کہا: اگر یہ تین الٰہی ادیان ان تین مشترکہ وجوہات کو مرکزی حیثیت قرار دیں تو ہم دنیا میں اتنی زیادہ جنگ اور جھڑپوں کا مشاہدہ نہیں کریں گے۔

"حجت الاسلام علی اصغر  فضیلت" نے کہا کہ: مختلف  اسلامی مذاہب کے درمیان یکجہتی، ہمدردی اور مسلمانوں کی دوستی  مختلف قومی تنوع کے باوجود، اگر مشترکات کو مدنظر رکھا جائے تو یہ بین الاقوامی طور پر اسلامی مذاہب کے قریب ہونے کیلئے ایک حکمت عملی ہوگی۔

انھوں نے پیغمبر عظیم الشان (ص) کو  تمام انبیائے الٰہی کا خلاصہ اور نچوڑ جانا اور کہا:ایرانی عظیم شاعر مولوی کے بقول "نام احمد نام جملہ انبیاست چون کہ صد آمد نود ہم پیش ماست" تمام گذشتہ پیغمبروں کے فضائل خاتم المرسلین (ص) کی ذات میں سمٹے ہوئے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا:وہ عظیم ہستی رحمت اللعالمین ہے؛ چونکہ وہ ہمیشہ دوستوں اور حتی دشمنوں کی ہدایت  کی فکر میں رہتے۔ 
https://taghribnews.com/vdcewx8wejh8noi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ