تاریخ شائع کریں2017 22 January گھنٹہ 15:19
خبر کا کوڈ : 257830

نئے امریکی صدر ٹرمپ ہمارے دوست ہیں

فلسطینی عوام کو امریکی فیصلے کیخلاف باہر نکلنا ہوگا
امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کی تیاریاں جاری
نئے امریکی صدر ٹرمپ ہمارے دوست ہیں
امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں اس سلسلے میں مقبوضہ بیت المقدس کے میئر نے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مکھن لگانا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبکدوش ہونے والے صدر اوباما نے تو اسرائیل کو بیچ دیا تھا مگر صدر ٹرمپ ہمارے دوست ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری وڈیو میں میئر نیر برکت کا کہنا تھا کہ گزشتہ آٹھ برسوں میں امریکی صدر اوباما نے یہودی آبادکاری کو رکوایا، اسلام کے انتہاپسندوں اور ایران کے آگے ہتھیار ڈال دیئے اور اسرائیل کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے ذریعے یرغمال بنادیا لیکن اب نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آرہے ہیں، وہ ہمارے دوست ہیں ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں، مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کا غیر منقسم دارالحکومت ہے۔

فلسطین کے شہروں رام اللہ اور نابلس میں سینکڑوں فلسطینیوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف دھرنے دیئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دھرنے کے شرکاءنے مقدس شہر کی تصاویر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف نعروں پر مبنی بینرز اٹھا رکھے تھے۔

تنظیم فتح کی سینٹرل کمیٹی کے رکن جمال محسن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا یہ فیصلہ جانب دارانہ اور امن عمل کے خلاف ہے، اس فیصلے کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔فلسطینی تنظیم انی شی ایٹو پارٹی کے سیکرٹری جنرل مصطفی البرغوثی کا کہنا تھا فلسطینی عوام کو امریکی فیصلے کیخلاف باہر نکلنا ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdcexf8w7jh8nvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ