تاریخ شائع کریں2017 23 September گھنٹہ 23:29
خبر کا کوڈ : 285235

افغانستان:سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ

جب تک آخری امریکی فوجی افغانستان سے نہیں نکل جاتا ان کی جنگ جاری رہے گی۔طالبان
افغانستان: حملے میں ایک پولیس چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ جبکہ متعدد طالبان جنگجو بھی ہلاک ہوئے۔
افغانستان:سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ
افغانستان کے مغربی صوبے غزنی میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس چیف جنرل محمد زمان نے بتایا کہ 100 سے زائد طالبان جنگجوؤں نے بیک وقت دشتِ قرہ باغ میں پولیس کی تین چوکیوں پر حملہ کیا، سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ حملے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوئے۔

پولیس چیف نے مزید بتایا کہ حملے میں ایک پولیس چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ جبکہ متعدد طالبان جنگجو بھی ہلاک ہوئے۔ خیال رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب افغان حکومت نے طالبان سے لڑائی کے لیے 20 ہزار عام شہریوں کو اسلحہ چلانے کی تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

2014 میں نیٹو افواج کے انخلاء کے بعد سے افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کا قبضہ دوبارہ مستحکم ہو گیا ہے اور حکومتی فورسز کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ جب تک آخری امریکی فوجی افغانستان سے نہیں نکل جاتا ان کی جنگ جاری رہے گی۔
https://taghribnews.com/vdcexn8wnjh8vwi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ