تاریخ شائع کریں2017 29 May گھنٹہ 15:59
خبر کا کوڈ : 269639

ایران سے ٹرین کے ذریعے پاکستان کو برآمدات میں 427 فیصد اضافہ

گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران 46 بار مال گاری زاہدان اور کوئٹہ کے درمیان چلائی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 228 فیصد زیادہ ہے
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ رواں ایرانی سال کے پہلے دو مہینوں کے دوران ملک کے جنوب مشرقی علاقے سے ٹرین کے ذریعے پاکستان کو مختلف مصنوعات کی برآمدات میں 427 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
ایران سے ٹرین کے ذریعے پاکستان کو برآمدات میں 427 فیصد اضافہ
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ رواں ایرانی سال کے پہلے دو مہینوں کے دوران ملک کے جنوب مشرقی علاقے سے ٹرین کے ذریعے پاکستان کو مختلف مصنوعات کی برآمدات میں 427 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

ایران کی جنوب مشرقی ریلوے اتھارٹی کے سربراہ 'مجید ارجونی' نے اتوار کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کے اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے ایران سے پاکستان کو مصنوعات کی برآمدات میں 427 فیصد اضافہ ہوا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ 21 دسمبر کو 40 بوگیوں پر مشتمل مال گاڑی سیمنٹ لے کر زاہدان سے پاکستان کے کوئٹہ روانہ ہوئی.

ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران 46 بار مال گاری زاہدان اور کوئٹہ کے درمیان چلائی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 228 فیصد زیادہ ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ اسی راستے ایران، پاکستان کو سیمنٹ، تارکول، سلفر اور تیل برآمد کرتا ہے جبکہ پاکستان چاول اور خام سلفر ایران کو برآمد کرتا ہے.

یاد رہے کہ پاکستان ایران سے کوئٹہ - زاہدان ریلوے لائن سے بذریعہ ریل منسلک ہے. ماضی کے دوران مہینے میں دو مسافر اور مال بردار ٹرینیں کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان چلتیں تھیں.

گزشتہ برسوں میں پاکستان اور ایران نے کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان چلنے والی مال بردار ٹرینوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اب ہفتے میں ایک ٹرین چلائی جائے گی. 
https://taghribnews.com/vdcexo8wojh8ppi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ