تاریخ شائع کریں2017 20 October گھنٹہ 08:47
خبر کا کوڈ : 289510

دہشتگردی جلد از جلد پورے شام سے ختم ہوجائے گی۔ جنرل باقری

ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف نے دمشق میں شام کے صدر سے ملاقات وگفتگو کی ہے۔
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کے دورہ شام کا مقصد ایران و شام کے درمیان فوجی تعاون بڑھاناہے۔
دہشتگردی جلد از جلد پورے شام سے ختم ہوجائے گی۔ جنرل باقری
ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف نے دمشق میں شام کے صدر سے ملاقات وگفتگو کی ہے۔ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف بریگیڈیئر جنرل باقری نے دمشق میں شام کے صدر بشاراسد سے ملاقات میں شام کی فوج اور مسلح افواج کی حالیہ کامیابیوں کی مبارکباد پیش کی-

جنرل باقری نے امید ظاہر کی کہ دہشتگردی جلد سے جلد پورے شام سے ختم ہوجائے گی- ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ایران کی جانب سے حکومت شام اور قوم کی حمایت جاری رکھنے پر تاکید کی-

اس ملاقات میں شام کے صدر بشاراسد نے بھی رہبرانقلاب اسلامی اور ایرانی قوم و حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شام کی حمایت کو سراہا-

بریگیڈیئرجنرل محمد باقری منگل کو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دمشق پہنچے تھے - ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کے دورہ شام کا مقصد ایران و شام کے درمیان فوجی تعاون بڑھانا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھنا اور علاقے میں امن و ثبات کی راہوں کا جائزہ لینا ہے-

 
 
 
 
 
 
 
https://taghribnews.com/vdcezo8w7jh8vni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ