پاکستان فوج کا بڑا کارنامہ،
غیر ملکیوں کو دہشت گردوں نے 2012 میں افغانستان سےاغواء کیا تھا:پاکستانی فوج
پاکستان فوج نے 5 غیر ملکی مغوی بازیاب کرا لئے، آئی ایس پی آر
تاریخ شائع کریں : پنجشنبه ۲۰ مهر ۱۳۹۶ گھنٹہ ۱۹:۲۴
موضوع نمبر: 288313
 
پاکستان کی فوج نے پانچ سال قبل افغانستان میں اغوا ہونے والے 5 غیر ملکیوں کو ایک آپریشن کرکے بازیاب کروا لیا۔

پاکستان کی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق غیر ملکیوں کو دہشت گردوں نے 2012 میں افغانستان سےاغواء کیا تھا اور انہیں وہیں رکھا لیکن امریکی خفیہ اداروں نے 11اکتوبر2017 کو ان کی خیبر ایجنسی کے راستے پاکستان منتقلی کی معلومات دیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کی قابل عمل انٹیلی جنس کی بنیاد پر پاکستانی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا اور تمام یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کرایا۔

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ رہا کروائے گئے یرغمالیوں میں ایک کنیڈین، اس کی امریکی نژاد بیوی اور تین بچے شامل ہیں جنہیں ان کے ملک بھجوایا جارہا ہے۔
Share/Save/Bookmark