تاریخ شائع کریں2017 21 September گھنٹہ 21:32
خبر کا کوڈ : 284921

ایران کی موجودگی امریکا اور صیہونی منصوبوں اور سازشوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،رہبر انقلاب

رہبر انقلاب اسلامی نے جنرل اسمبلی میں ٹرمپ کی تقریر کو بے شعوری، عاجزی اور جھنجھلاہٹ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا جمعرات کو مجتہدین کی کونسل، مجلس خبرگان رہبری کے اراکین سے خطاب
ایران کی موجودگی امریکا اور صیہونی  منصوبوں اور سازشوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،رہبر انقلاب
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعرات کو مجتہدین کی کونسل، مجلس خبرگان رہبری کے اراکین سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پست، احمقانہ اور غیر حقیقت پسندانہ بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ بیان طاقت کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ جھنجھلاہٹ ،عاجزی اور بے شعوری کا نتیجہ تھا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایرانی قوم کے بدخواہوں کی برہمی کی ایک وجہ، علاقائی اور عالمی مسائل میں اسلامی نظام کی روز افزوں پیشرفت ہے۔ آپ نے فرمایا کہ جنرل اسمبلی میں ٹرمپ کی تقریر امریکی قوم کے لئے باعث افتخار نہیں تھی۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ٹرمپ کی تقریر اور یہ بات کہ ٹرمپ جیسا شخص امریکا کا صدر ہے، امریکی دانشوروں کے لئے باعث شرم ہے جس کا انھوں نے اظہار بھی کیا ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکیوں نے برسوں سے مغربی ایشیا کے علاقے کے لئے منصوبہ تیار رکھا تھا اور اس کا نام بھی نیا مشرق وسطی یا عظیم مشرق وسطی رکھا تھا۔ آپ نے فرمایا کہ اس منصوبہ سازی کے تین اصلی محور عراق، شام اور لبنان تھے لیکن انہیں تینوں ہی ملکوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایاکہ اس وقت علاقے کے حقائق کچھ اور ہی ہیں کیونکہ امریکا لبنان میں کچھ بھی نہیں کرسکا عراق میں سب اس کی مرضی کے برخلاف ہوا اور شام میں بھی امریکا اور اس کے اتحادیوں کے بے شمار جرائم، عام شہریوں کے قتل عام اور تکفیری دہشت گرد گروہوں کے لئے ان کی وسیع حمایت کے باوجود اس وقت داعش اپنی نابودی کے قریب پہنچ رہا ہے اور جبہہ النصرہ جیسے دیگر دہشت گرد گروہ گوشہ نشین ہوگئے ہیں۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی اور اس کا اثر علاقےمیں حکومت کےامریکا اور صیہونی  منصوبوں اور سازشوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور یہی ان کی جھنجھلاہٹ کا سبب ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی کے خطاب سے قبل مجلس خبرگان کے سربراہ آیت اللہ جنتی نے رہبرانقلاب اسلامی کے انقلابی
موقف کو عوام کے حوصلے اور ہمت کا باعث قراردیا اور کہاکہ کامیابی کی شرط انقلابی ہونا ہے اور اگرانقلابی نہیں ہوں گے تو کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔
https://taghribnews.com/vdcf0jd0yw6dc1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ